جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

دو صدیوں کی بہاریں دیکھنے والے ملک کے معمر ترین بزرگ بابا چوہدری امانت علی انتقال کر گئے

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارنگ منڈی( این این آئی)دو صدیوں کی بہاریں دیکھنے والے ملک کے معمر ترین بزرگ با با چوہدری امانت علی ڈھلوں انتقال کر گئے ،مرحوم نارنگ منڈی کے گائوں جئے سنگھ والا کے معروف زمیندار تھے ۔مرحوم نے درجنوں پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔مرحوم کی صحت کاراز سادہ غذا اور صبح کی واک تھی اور کھیتی باڑی کرتے تھے ۔

دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی اور سیاسی انتخابی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ، گیس بحران ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ حکومتی نااہلی ، ناکامی اور بد انتظامی کی وجہ سے ہے ۔ عمران خان نے سو دنوں میں انقلاب برپا کرنے کا دعویٰ کیا لیکن 1100 دنوں میں تبدیلی بدنامی او رسوائی بن گئی ہے ۔ بجلی وافر موجود لیکن مہنگی ترین ہے ، عوام مہنگے بل برداشت کرتے ہیں لیکن عمران سرکار تین سالوں میں الیکٹرک ٹرانسمیشن کا نظام بھی ٹھیک نہیں کر سکی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور میں عوامی وفود اور میڈیا سے گفتگو اور ڈیرہ غازیخان ، ملتان ، مظفر گڑھ ، شجاع آباد میں عوامی اجتماعات ، سیاسی عمائدین سے ملاقاتوں میں کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ کرپشن ، رشوت ، بد عنوانیاں سرچڑھ کر بول رہی ہیں ۔ کرپٹ مافیا منہ زور اور سینہ زور بنادیا گیا ۔ سود ، قرضوں ، گردشی قرضوں کی لعنت کا بوجھ بڑھتا جارہاہے ۔ ماضی کی حکومتوں کے ناکام ناکارہ اقتصادی نظام کا تسلسل جاری ہے ۔ ماضی کی نسبت عوام کو زیادہ بڑی تباہی اور مشکلات کا سامنا ہے ۔ آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک ، ایک عالمی قوت کی گود سے اتر کر دوسری عالمی اقتصادی قوت کی سجدہ ریزی مسائل کاحل نہیں ۔ خود انحصاری ، خود اعتمادی ، سیاسی سماجی صف بندی

اور معاشی نظام کا نفاذ ہی بحرانوں کا حل ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم رکھنے کے لیے دہشتگردی کے نیٹ ورک کو فعال رکھے ہوئے ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں فاشزم کی انتہا ہو گئی ہے ۔ پاکستان میں دہشتگردی کے ہر واقعہ کا ماسٹر مائنڈ فاشسٹ مودی ہے لیکن عمران خان سرکار بھارتی دہشتگر د کلبھوشن کو

سفارتی سہولتیں اور قومی متفقہ کشمیر پالیسی کی حکمت عملی نہ بناکر فاشسٹ مودی کی سہولت کار ی کر رہی ہے ۔ امریکہ افغانستان سے ذلیل و خوار ہو کر پتلی گلی سے نکل گیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیریوں کے ہاتھوں بھارتی شکست نوشتہ دیوار ہے ۔ کشمیر ، افغانستان ، فلسطین امت کے اہم ترین مسائل اور پاکستان کی سلامتی سے جڑے سلگتے ایشوز ہیں ۔حکومت ، اپوزیشن ، ریاستی ادارے متفقہ پالیسی اور ایکشن پلان بنائیں۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…