جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

افغان فورسز نے طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا اعلان کر دیا ‎

datetime 4  جولائی  2021 |

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )افغان فورسز نے طالبان کی پرتشدد کارروائیوں کے بعد بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا اعلان کردیا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے صوبہ قندھار اور پتیکیا کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے اور مزید پیش قدمی کا سلسلہ بھی

جاری ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان فورسز نے 9 صوبوں میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے بعد 224 طالبان کو ہلاک ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔دوسری جانب طالبان نے 24 گھنٹے کے دوران افغانستان کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کر لیاجبکہ سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 300طالبان مارے گئے،دوسری جانب سابق برطانوی آرمی چیف نے افغان طالبان کو افغان جنگ کا فاتح قرار دیتے ہوئے افغانستان میں بین الاقوامی فوجی آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 300طالبان مارے گئے۔صوبہ ہلمند میں رات کے تیسرے پہر میں فضائی حملوں سمیت زمینی فوج کے حملوں میں سیکڑوں طالبان ہلاک کرنے کا دعوی کیاگیا۔یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکا کی فراہم کردہ فضائی مدد کے بغیر افغان فورسز کو مزید جدوجہد کرنی پڑے گی۔ہلمند کی صوبائی کونسل کے ایک رکن عطا اللہ افغان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں افغان فضائیہ نے طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف اپنے فضائی حملے تیز کردیے ہیں اور باغیوں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔دوسری جانب طالبان نے حکومت کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ہم منصف افغان صدر اشرف غنی سے کہا تھا کہ افغان باشندوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔اشرف غنی کا کہنا تھا کہ اب ان کی ذمہ داری امریکی فوج کے انخلا کے بعد اس کے اثرات سے نمٹنا ہے۔اس حوالے سے کابل کے ایک رہائشی نے کہا کہ افغانستان میں تاریخ ایک مرتبہ پھر دوہرائی جاری ہے، امریکی بھی وہی کر رہے ہیں جو روسیوں نے کیا تھا، وہ جنگ کو ختم کیے بغیر جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارا ملک ایک اور خانہ جنگی کے دھانے پر ہے کیونکہ طالبان نے اپنے حملے تیز کردیے ہیں اور امریکی وہاں سے نکل رہے ہیں۔دوسری جانب سابق برطانوی آرمی چیف نے افغان طالبان کو افغان جنگ کا فاتح قرار دیتے ہوئے افغانستان میں بین الاقوامی فوجی آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو امن اور بہتر زندگی دینے گئے تھے، وہاں اب مسلح طالبان غالب ہیں۔واضح رہے کہ افغان طالبان نے اتحادی افواج کی 700 سے زائد گاڑیوں اور گولا بارود پر قبضہ کرلیا۔ فوجی انخلا کے بعد افغان شہریوں کو مایوسی کا سامنا ہے۔‎



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…