جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

اداکارہ نادیہ جمیل کوایئرلائن نے بے یار و مددگار لندن ائیرپورٹ پر چھوڑ دیا

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)بریسٹ کینسر سے حال ہی میں صحتیاب ہونے والی پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے اپنی ایک ویڈیو میں کہاہے کہ ائیرپورٹ پر تنہا ہوں ،مسلسل مدد کیلئے پکارتی رہی سب نے نظر انداز کیا ۔ تفصیلات کے مطابق

دو سال کے طویل عرصے بعد اداکارہ کو 3 جولائی کو ٹیک آف کرکے 4 جولائی کو لاہور پہنچنا تھا تاہم نادیہ نے نم آنکھوں کے ساتھ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام پوسٹ کیا اور برٹش ائیرویز کی جانب سے غیراخلاقی روئیے سے متعلق بتایا۔نادیہ جمیل نے کیپشن میں بتایا کہ میں 6 بج کر 30 منٹ پر ائیرپورٹ پہنچ گئی تھی اور اب 11 بجے میں ائیرپورٹ پر تنہا ہوں، میں نے اسٹاف کو اپنی طبیعت کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا، میں مسلسل مدد کے لیے پکارتی رہی لیکن سب نے نظرانداز کیا، مجھے وہیل چئیر سے اتارنے کے بعد کم از کم مدد کر دیتے۔نادیہ نے بھیگی آنکھوں سے ویڈیو میں کہا کہ میری وہیل چیئر میں پہیے موجود نا ہونے کے باعث میں اسے خود سے نہیں دھکیل سکتی تھی، یہاں میری مدد کے لیے کوئی نہیں ہے، وہ سب مجھے چھوڑ کر جا چکے ہیں، اب میں کوشش کر رہی ہوں کہ کسی طرح اٹھوں اور اپنا سامان ٹرالی میں رکھ سکوں۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے خود سے باہر جانا ہوگا اور اپنے لیے کوئی ٹیکسی ڈھونڈنی پڑے گی، پیر کو میں پاکستان ہائی کمیشن کے دفتر جاؤں گی۔نادیہ کی پوسٹ پر کئی صارفین نے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے حق میں آواز اٹھائی۔ سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ جو کچھ نادیہ جمیل کے ساتھ ہوا وہ قابلِ قبول نہیں ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…