جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

عامر خان کی طلاق۔۔ فاطمہ ثنا شیخ نے بھی خاموشی توڑ دی

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )بھارتی اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کی علیحدگی کی وجہ قرار دی جانے والی اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ کا بھی بیان سامنے آ گیا۔ بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں نے انہیں بہت تکلیف پہنچائی ہے

،نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ جن سے ان کی آج تک کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی وہ بھی اس طرح کی باتیں لکھ رہے ہیں لیکن انہیں بالکل نہیں معلوم کہ سچائی کیا ہے، جب لوگ ایسی خبریں پڑھتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ میں اچھی انسان نہیں ہوں۔ میں نہیں چاہتی کہ لوگ غلط سوچیں مگر اب میں نے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے مگر اب بھی کبھی کبھی ایسی باتیں مجھے دکھ پہنچاتی ہیں۔ اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ نے مزہد کہا کہ عامر خان میرے سینئر ہیں ان کے ساتھ فلم میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔لوگوں کو چاہیے سچ کا ساتھ دیں اور جھوٹی باتیں مت کریں۔ دوسری جانب عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ کو طلاق دے دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے متعلق صارفین اپنے مختلف خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، اس طلاق کی وجہ کو اکثر صارفین فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دے رہے ہیں، فلم دنگل میں انہوں نے عامر خان کے ساتھ کام کیا تھا، کئی صارفین نے عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دی ہے جبکہ ابھی تک اس معاملے پر فاطمہ ثناء شیخ کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ فلمساز کرن راؤ نے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پکارے جانے والے اداکار عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ سے متعلق بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔عامر خان اور کرن راؤ کے بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ شادی کے ان 15 سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی کے کئی مختلف تجربات کیے اور ڈھیروں خوشگوار لمحات ساتھ گزارے، ہمارا رشتہ محض بھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پروان چڑھا۔بیان میں کہا گیا کہ اب ہم میاں بیوی نا ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں لیکن بیٹے (آزاد راؤ خان) کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں، ہم کافی عرصہ پہلے سے اس علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب یہ ہوچکی ہے۔پیغام کے آخر میں درج تھا کہ یہ طلاق زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ہمارے نئے سفر کا آغاز ہے۔ اس طلاق کی وجہ کو اکثر صارفین فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دے رہے ہیں، فلم دنگل میں انہوں نے عامر خان کے ساتھ کام کیا تھا، کئی صارفین نے عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دی ہے جبکہ ابھی تک اس معاملے پر فاطمہ ثناء شیخ کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…