جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

کینیڈا میں گرمی کی لہر برقرار،719 افراد ہلاک ہو گئے

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو (این این آئی)کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، ایک ہفتے کے دوران گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 719 ہوگئی۔ اس کے علاوہ امریکی ریاست اوریگن میں گرمی کی شدت کی وجہ سے اب تک 63 اور ریاست واشنگٹن میں 20 اموات ہوئی ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برٹش کولمبیا میں گرمی کی شدت سے

اب تک 719 اچانک اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی ریاست اوریگن میں گرمی کی شدت کی وجہ سے اب تک 63 اور ریاست واشنگٹن میں 20 اموات ہوئی ہیں۔ماہرین نے شدید گرمی کی لہر کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔ دوسری جانب کینیڈا میں گھر میں آتشزدگی کے باعث پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔حادثہ کیلگری شہر کے نواح میں پیش آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صبح سویرے گھر میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا، جس کے باعث پاکستانی نژاد فیملی کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص اور 4 بچے محفوظ رہے۔آتشزدگی کا واقعہ علی الصبح پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں امجد کمال، بیگم رافعہ رشید اور 5 بچے شامل ہیں۔ جن کا تعلق کراچی سے ہے۔مقامی پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ کسی مجرمانہ فعل کا نتیجہ نہیں ہے۔دوسری جانب بہاولنگر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کارخانہ مالکان نے برف کے بلاک کی قیمت میں 200 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے، 600 روپے میں فروخت ہونیوالا برف کا بلاک اب 800 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے برف کی پٹی

جو قبل ازیں 80 روپے میں فروخت ہورہی تھی اب 120 روپے میں مل رہی ہے برف فروشوں کا کہنا ہے کہ کارخانہ مالکان نے از خود ریٹ بڑھا دیئے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بھی برف کے نرخ مہنگے کرنا پڑ رہے ہیں کسی بھی برف فروش نے 30 روپے سے کم برف فروخت کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے ان کا کہنا ہے کہ برف مہنگی ہونے کی وجہ سے مجبوراً 30 روپے سے کم برف فروخت کرنا سراسر خسارے کا کام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…