جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

میاں بیوی نہیں ماں باپ بن کر سوچو، عدالت نے ناراض میاں بیوی میں سمجھوتہ کرادیا

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سیشن عدالت نے ناراض میاں بیوی میں سمجھوتہ کرادیا۔عامر ٹائون ہربنس پورہ کی رہائشی بشری بی بی نے اپنی بچی کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ میرے تین بچے ہیں دو میرے پاس ہیں ایک بچی خاوند کے پاس ہے، استدعا ہے کہ میری چھ سالہ بچی سکینہ خاوند سے

بازیاب کرکے مجھے دلائی جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے حکم پر خاوند اپنی بیٹی کے ساتھ پیش ہوا۔عدالت نے میاں بیوی کو سمجھوتہ کا موقع دیا اور کہا کہ چھوٹی موٹی ناراضگیاں بھول کر صلح کر لو ، طلاق سے آپ کے بچوں کی زندگی تباہ ہو جائے گی، میاں بیوی نہیں ماں باپ بن کر فیصلہ کرو ۔ عدالت کے سمجھانے پر میاں بیوی صلح کرنے پر راضی ہو گئے۔ خاوند محمد علیم اور بیوی بشری بی بی نے ایک ساتھ رہنے کا عہد کیا اور ایک ساتھ عدالت سے گھر کیلئے رخصت ہوئے۔ دوسری جانب ضلع کچہری عدالت سے پیشی سے واپس جانے والے کا راستہ روک کر مقدمہ بازی کی رنجش میں مسلح مخالفین نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور فرار ہو گے پولیس نے اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے پانچ افراد کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل شاہ پور کے حسن وغیرہ نے اپنے مخالف سجاد کو مقدمہ بازی کے تنازعہ پر ضلع کچہری عدالت پیشی سے واپس گھر جاتے ہوئے راستے میں روک کر اسلحہ کے زور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کیا اور فرار ہو گے پولیس نے جس وغیرہ پانچ افراد کے خلاف سجاد کو ہراساں کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا جس میں مصروف تفتیش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…