جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں کورونا کے بعد ایک اور قہر، شہری تیزی کیساتھ متاثر ہونےلگے

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں تیزی سے پھیلتی ہوئی بلیک فنگس نامی موذی بیماری کے باعث کئی افراد بینائی سے محروم ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں ہزاروں شہری ایسے ہیں جو کورونا سے صحت یابی کے بعد بلیک فنگس(میوکورمائیکوسس)کا شکار بنے

اور اب ان میں سے متعدد مریضوں کو اپنی آنکھوں سے محروم ہونا پڑا ہے۔ ماہرین اس خطرناک بیماری کے باعث تشویش کا شکار ہیں۔بھارتی مغربی علاقے مراٹھواڑا سے تعلق رکھنے والے با شندے بھی انہیں متاثرہ مریضوں میں سے ہیں جو کورونا سے صحت یاب تو ہوئے لیکن بعد میں بلیک فنگس نے آجکڑا اور پھر بینائی چلی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شہری نے کورونا سے صحت یابی کے کچھ ہفتوں کے بعد بینائی کھوئی اور ایسا بلیک فنگس کے سبب ہوا۔ بھارت میں اب تک 40ہزار 845افراد میوکورمائیکوسس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کوروناوائرس کے شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3.4 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ بلیک فنگس سے ناک پر کالا پن یا رنگت ختم ہو جاتی ہے، بینائی دھندلی یا دوہری ہو جاتی ہے، سینے میں درد، کھانسی میں خون اور سانس لینے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔اسی طرح بھارت میں موذی مرض کا شکار ہونے والے آدیش کمار نامی شہری بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ریاست اترپردیش کے کسان ہیں، کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد بلیک فنگس نے بائیں آنکھ کی بینائی چھین لی۔دوسری جانب بھارتی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بعد ہم میوکورمائیکوسس کے بہت زیادہ کیسز دیکھ رہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس سے قوت مدافت کمزور ہوجاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…