جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے تمام تنظیمی عہدیداروں پر’’ماہانہ لازمی چندہ‘‘ نافذ کر دیا‎

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) ملک بھر میں تحریک انصاف کے تنظیمی دفاتر کے قیام اور ان کی دیکھ بھال کے لیے 3 لاکھ سے زائد تنظیمی عہدیداروں پر ماہانہ بنیاد پر لازمی مالی شراکت داری ( چندہ ) نافذ کر دیاگیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابقتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری فنانس سراج احمد خان کی جانب سے جاری پارٹی سرکلر میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے تنظیمی آئین

میں دی گئی اجازت اور تحریک انصاف سنٹرل فنانس بورڈ کے فیصلوں کے مطابق ملک بھر میں تحریک انصاف کے تنظیمی دفاتر کے قیام اور ان کی دیکھ بھال کیلئے اخراجات کو ملک بھر میں پارٹی کی تمام سطح کی تنظیموں کے عہدیداروں سے یکساں وصول کیا جائیگا۔اس مقصد کیلئے تحریک انصاف سنٹرل فنانس بورڈ نے ہر سطح کے تنظیمی عہدیدار کیلئے ماہانہ لازمی مالی شراکت داری ( چندہ) کا ریٹ مقرر کردیا، یہ چندہ یکم مارچ سے لاگو ہوگا لہذا تمام عہدیدار گزشتہ چار ماہ کا چندہ جمع کروانے کے بھی پابند ہیں ، جو عہدیدار چندہ یا بقایاجات ادا نہیں کرے گا اسے تبدیل کردیا جائیگا ۔تحریک انصاف کی تنظیموں کی ایگزیکٹو کمیٹیوں کے عہدیداروں کیلئے ریجنل عہدیدار کیلئے 10 ہزار روپے جبکہ ضلعی عہدیدار کیلئے 7500 روپے مالی شراکت داری مقرر کی گئی ہے۔لاہور میں تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ اور کینٹ کے علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کیلئے درخواستوں کی وصولی کا اعلان کردیا تاہم درخواست دینے والے ہر امیدوار کو 20 ہزار روپے ناقابل واپسی سکیورٹی جمع کروانا ہوگی ، درخواست دینے کیلئے تنظیمی دفتر سے 200 روپے کا فارم بھی خریدنا ہوگا ، 3 جولائی تک درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں وزیراعظم کی موجودگی پر بات نہیں ہوئی تھی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ملک کی اندرونی سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت ایک ہیں، افغانستان میں امن چاہتے ہیں، قوم امریکا کو اڈے نہ دینے پر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ سے مجرمان کی حوالگی کا معاہدہ ایک ڈیڑھ ماہ میں ہوجائیگا تاہم کیا نوازشریف کو واپس لاسکتے ہیں اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتا۔ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر شیخ رشید احمد نے اعتراف کیا کہ کوتاہی ہوئی ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی آزاد کشمیر الیکشن کمپین کی قیادت وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے۔افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا پر انہوں نے کہا کہ اصل خطرہ ٹی ٹی پی نہیں افغانستان میں ازبک ، تاجک اور ہزارہ کی بننے والی فوج ہے۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے فیصلہ پاکستانی مفادات کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرح اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر کوئی جواب نہ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…