جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں بھی گرمی کا 90 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک/این این آئی) دلی میں گرمی نے انگریز دور کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ آج دلی شہر میں جتنی گرمی پڑی اتنی پچھلے 90 برس میں کبھی نہیں پڑی ۔ بھا رتی میڈیا کے مطابق آج دلی کے علاقے صفدر جنگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.6 اور کم سے کم 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق یہ گزشتہ 90 برس میں ریکارڈ ہونے

والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔اس سے قبل یکم جولائی 1931 کو دلی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی پڑی تھی۔ اس کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 جولائی 2012 کو 43.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم یکم جولائی 2021 کو پڑنے والی گرمی نے 90 سالہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ بھارت کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی ریاستوں بشمول پنجاب، ہریانہ، دلی ، شمالی راجستھان اور اتر پردیش میں اگلے دو روز تک ہیٹ ویو جاری رہے گی۔اس لئے عوا م اپنے لئے احتیاطی تدابیر اختیا ر کر لیں۔دوسری جانب کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر کے دوران سینکڑوں اموات کی ملنے والی اطلاعات میں سے زیادہ تر اموات گرمی کے باعث ہونے کا شبہ ہے۔کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ہی صرف گذشتہ پانچ روز کے دوران 486 اموات ہوئی ہیں جو کہ اس عرصے کے دوران معمول سے 195 فیصد زیادہ شرح ہے۔خیال رہے کہ سرد ترین ملک کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے، اچانک اور غیر معمولی گرمی سے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جمعے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 233 ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار سرد ترین علاقے میں درجہ حرارت 49 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا، گرمی اچانک بڑھنے سے 134 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ رپورٹس کیمطابق صرف برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں 69 اچانک اموات رپورٹ ہوئیں۔حبس اور گھٹن سے دم توڑ جانے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار شامل ہیں۔سرد ترین علاقوں میں گرمی سے ایئر کنڈیشنر کی مانگ بڑھ گئی۔موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں گرمی کی حدت بڑھتی جارہی ہے اور اس کے اثرات اب واضح طور پر نظر آنے لگے ہیں۔ امریکہ، یوروپ، کینیڈا اور خلیجی ممالک کو اس وقت شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔ سرد ماحول میں بسنے والےیوروپی اور امریکی باشندوں کے لئے شدید گرمی ایک عذاب ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رواں سال دنیا میں درجہ حرارت نے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ کم از کم 23 ممالک میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…