جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

گلی میں خاتون سے پرس چھیننے والے نوجوان کو ایک سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) خاتون سے پرس چھیننے کی وائرل ویڈیو سے گرفتار ہونیوالے ملزم کوسزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گلی میں خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے والے ملزم انیس اقبال کیخلاف کیس کی سماعت سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ سردار عمر حسن خان کی عدالت میں ہوئی ۔عدالت نے ملزم کیخلاف مقدمے کا فیصلہ سناتے

ہوئے ملزم کو ایک سال قید سخت، تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ ملزم نے 23 جون کو عزیز آباد کے علاقے میں گلی سے گزرنتے ہوئے خاتون ٹیچر سے پرس چھین کر اسے گرا دیا تھا ،ملزم کی پرس چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر تھانہ ریس کورس میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس پر عدالت نے تیز ترین کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سزا سنا دی۔ تیز رفتار کار بچوں کو کچلتے ہوئے بے قابو کر نہر میں جا گری۔جس کے نتیجہ میں دس سالہ بچہ جاںبحق اور اس کا 15 سالہ بھائی شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور کار ڈرائیور فرار ہو گیا۔پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ ڈھوک انگرا ڈیرہ ڈھڈیانوالہ کے قریب علاقہ کے دس اور پندرہ سالہ دو بھائی نہر پر نہانے گئے جہاں تیزرفتار بے قابو کار نے نہانے والیدونوں بچوں کو کچل دیا اور کار نہر میں جاگری جس کے نتیجہ میں 10 سالہ بچہ سکندرحیات موقع پرجاںبحق اور اسکا 15سالہ بھائی عادل حیات شدید زخمی ہو گیا جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ کار کاڈرئیورموقع سے فرار ہو گیا متعلقہ پولیس مصرو ف تفتیش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…