جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

“‏کچھ بھی ہو جائے کتنا بھی دباؤ ہو پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے، پاکستان جب بھی مشکل میں رہا، چین نے پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم عمران خان کا چینی میڈیا کو انٹرویو‎

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور مغربی طاقتوں کا پاکستان کو جانب دارہونے پر مجبور کرنا درست نہیں، کچھ بھی ہو جائے کتنا بھی دبائو ہو پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہو سکتے ۔چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ ہمیشہ سے خاص تعلقات رہے ہیں، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

خطے میں بڑی طاقتوں کے درمیان ایک عجیب سے کشمکش جاری ہے، امریکا چین کو لے کرتشویش میں ہے، امریکا نے چین کے خلاف علاقائی اتحاد قائم کیا ہے امریکا نے بھارت اور دو مزید ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں ایک اتحاد بنایا ہے، امریکا اور مغربی طاقتوں کا پاکستان کو جانب دارہونے پر مجبور کرنا درست نہیں ہمیں جانب دار ہونے کی ضرورت نہیں، سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، کسی بھی دباؤ کی صورت میں چین سے پاکستان کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین میں مخاصمت بڑھ رہی ہے جبکہ امریکہ اور یورپی ملک چاہتے ہیں کہ ہم کسی ایک گروپ کا ساتھ دیں ہمیں کسی کے گروپ میں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ ہم سب کے ساتھ تعلق رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں سی پیک پاکستان کے لئے بہت بڑامنصوبہ ہے سی پیک پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے اہم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ پا کستانیوں کے دل میں چینی عوام کی بڑی عزت ہے پاک چین تعلقات صرف حکومتی سطح پر نہیں عوامی سطح پر بھی ہے تجارت و سیاسی تعلقات سے چین کے ساتھ مزید مضبوط رشتہ قائم کرینگے عالمی معاملات میں پاک چین ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے مشکل وقت میں ساتھ دینے والے یاد رہتے ہیں چین کے ساتھ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…