اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کے شہریوں نے اسلام آباد کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر تحریک اسلام آباد کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں مختلف طبقہ فکر کی نمایاں شخصیات کا ایک خصوصی اجلاس معروف سماجی راہنما راشد ملک کی رہائش گاہ واقع ڈی ایچ اے
میں منعقد ہوا جس میں اسلام آباد کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے بعد تحریک اسلام آباد کے نام سے سیاسی پارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور متفقہ طور پر مندرجہ ذیل عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ۔چیئرمین راشد ملک ،سینئر وائس چیئرمین ساجد چوھدری ،وائس چیئرمین عامر فدا،صدر جاوید ملک ،سینئر نائب صدر نوید شریف ، نائب صدور مدثر فیاض ، وسیم ایڈووکیٹ ، نعمان احمد سیکرٹری جنرل عاصمہ ملک ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل فوزیہ ایوب، سیکرٹری اطلاعات عروج ملک ،سیکرٹری فنانس رضوان سیال ،جوائنٹ سیکرٹری قانونی امور طاہر محمود ایڈووکیٹ جبکہ مجلس عاملہ کے اراکین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،بعدازاں تحریک اسلام آباد کے چیئرمین راشد ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک اسلام آباد کا مقصد اسلام آباد کے مسائل کا حل خصوصاً پانی کا بحران ،بڑھتی ہوئی بے روزکاری ،سی ڈی اے اور FGEHA کے مسائل ،تعلیم، نئے کاروبار ،کاٹیج انڈسٹری ، ماڈرن لائیو سٹاک ،زراعت،ماحولیات اور نوجوان نسل میں بڑھتے ہوئے نشے کے رجحان کے خاتمے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے جائیں گے۔ اسلام آباد میں مختلف طبقہ فکر کی نمایاں شخصیات کا ایک خصوصی اجلاس معروف سماجی راہنما راشد ملک کی رہائش گاہ واقع ڈی ایچ اے میں منعقد ہوا جس میں اسلام آباد کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے بعد تحریک اسلام آباد کے نام سے سیاسی پارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور متفقہ طور پر مندرجہ ذیل عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ۔