جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حریم شاہ کا ہنی مون کیلئے ترکی جانے کا اعلان

datetime 28  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی ہو گئی ہے اور جس سے شادی ہوئی ہے وہ سندھ کے وزیرہیں، پہلے سے شادی شدہ ہیں اور جب تک پہلی بیوی کومنانہیں لیتے میں نام نہیں بتاسکتی۔معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہمیشہ سے

ہی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہی ہیں، کبھی سیاستدانوں کے ساتھ ان کی تصاویر وائرل ہوتی ہیں تو کبھی مفتی قوی کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے پر تنازع کھڑا ہوجاتا ہے۔پیرکو میڈیا سے بات چیت میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی ہو گئی ہے اور جس سے شادی ہوئی ہے وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں،حریم شاہ کے مطابق میرے شوہر کراچی میں مقیم ہیں اور صوبائی وزیر ہیں، شادی کی تقریب میں 2،3 صوبائی وزیروں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے شوہرپیرکو اسمبلی اجلاس میں بھی شریک تھے اور نکاح بھی کراچی میں ایک ہفتے قبل ہوا تھا۔ میرے شوہر کے قریبی دوستوں کو شادی کا علم ہے۔حریم شاہ نے کہاکہ میرے شوہر نامور شخصیت ہیں، وہ ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت کرتے ہیں اور ان کے پاس وزارت بھی ہے جب کہ میرے شوہر نے اپنی بیوی کو قائل کرنا ہے، جب وہ اپنی بیوی کو منا لیں گے تو میں بتا دوں گی، میں اپنے شوہر کی اجازت سے ان کی تصویر جاری کروں گی۔ٹک ٹاک اسٹار نے اعلان کیا کہ وہ 4 جولائی کو شوہر کے ہمراہ ترکی جارہی ہیں اور شادی مخفی رکھنے کی وجہ شوہر کی پہلی بیوی کو منانا ہے۔گزشتہ روز حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے انگوٹھی پہنی ہوئی تھی اور حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں تاہم یہ سیاستدان کون ہے اس حوالے سے حریم نے کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…