جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سرفراز نواز نے پنشن بحالی اور واجبات کی ادائیگی کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کر دی

datetime 28  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق لیجنڈ ری باؤلر سرفراز نواز نے اپنی پنشن بحالی کیلئے آرمی چیف سے درخواست کر دی ۔تفصیلات کے مطابق لندن کے ویکسین سینٹر سے ان کی  ایک

ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا ہےجب سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرپشن اور جوئے کے شوقین افراد سے متعلق ثبوت سامنے لایا اس کے بعد کرکٹ بورڈ تو میرا دشمن بن گیا ہے میری پنشن بند کر دی گئی ہے اور میرا واحد ذریعہ معاش بھی ختم ہو گیا ۔ان کا کہنا تھاکہ احسان مانی نے ایک شخص کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا تھا جس کیلئے میں تیار بھی تھا مگر اب کہا جارہا ہے کہ معافی مانگوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیس واپس لوں ۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ یہ سب احسان مانی وزیراعظم عمران خان کو خوش کرنے کیلئے کر رہے ہیں ۔ عمران خان اور کرکٹ بورڈ میرا دشمن بنا ہوا ہے ،اب میں صرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاپیل کرتا ہوں کہوہ بھی سپورٹس مین رہ چکے ہیں، وہ میری میری پنشن بحال کرنے اور واجبات کی ادائیگی کیلئے کردار ادا کریں ۔صحافی ڈاکٹر نوید الٰہی نے ان کی اپیل پر مبنی ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…