جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بائیڈن انتظامیہ کی گولان کی پہاڑیوں سے متعلق اپنے موقف کی وضاحت

datetime 28  جون‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزارت خارجہ نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے حوالے سے جو بائیڈن کی موجودہ انتظامیہ کے موقف میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی سختی سے تردید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی مختصر ٹویٹ میں وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ گولان کے حوالے سے امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی اور اس کے برعکس موقف کی عکاسی کرنے والی

تمام رپورٹیں جھوٹی ہیں!مذکورہ ٹویٹ کی وجہ یہ ہے کہ گذشتہ روز امریکی اخبار نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں اس معاملے کے حوالے سے امریکی موقف میں تبدیلی کی جانب اشارہ کیا گیا تھا۔اخبار نے وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار کے حوالے سے یہ بات نقل کی تھی کہ گولان کا علاقہ کسی سے متعلق نہیں ہے اور اس پر کنٹرول خطے میں مسلسل تبدیل ہوتی ڈائنامکس پر انحصار کو بھی تبدیل کر سکتا ہے۔ اس بیان کو سابقہ موقف سے رجوع سمجھ لیا گیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے 1967 میں شام سے جو پہاڑیاں چھین کر قبضے میں لی تھیں وہ 2019 میں اسرائیل کا حصہ ہوں گی۔اسی طرح اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 2020 میں خطے کا دورہ بھی کیا تھا۔ اس دوران میں انہوں نے یہ باور کرایا تھا کہ امریکا گولان کو ایک مقبوضہ علاقہ شمار کرنے کے حوالے سے کئی دہائیوں سے جاری پالیسی سے سرکاری طور پر دست بردار ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے قبضے میں لی گئی یہ پہاڑیاں شام کے لیے ایک تزویراتی اور پانی سے بھرپور ٹھکانے کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اقوام متحدہ اور دنیا بھر میں زیادہ تر ممالک نے اس پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم نہیں کی۔ اقوام متحدہ کی قرار دوادوں میں اسے شام کی مقبوضہ اراضی قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…