ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدوملہی (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریڑی،سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی پروفیسر احسن اقبال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی انتقام نے نارووال سپورٹس اسٹیدیم کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ بنی گالہ میں کپتانکھیلوں سے دوستی کا پیغام دے رہے تھے عمران نیازی نے حسد میں سپورٹس سٹی

نارووال کے بقایا 10 فی صد کے فنڈز روک رکھے ہیں۔ احسن اقبال نے نارووال سپورٹس اسٹیدیم کے مین گیٹ پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران نیازی نے مجھے صرف اس لئے اڈیالہ جیل میں بند کیا کہ نارووال میں سپورٹس کا اتنا بڑا منصوبہ کیوں لگا۔احسن اقبال نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی کے منصوبے کو روکنے پر وہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے اور ان کو جیل بھیجیں گے سیکریڑی جنرل ن لیگ نے کہا کہ نیب کا ریفرنس کہتا ہے اتنا بڑا منصوبہ نارووال میں کیوں بنایا گیا اس سٹیڈیم میں 14 مختلف کھیلوں کی تربیت دی جانا تھی اگر 3 سال قبل اس سپورٹس سٹی کے بقایا 10 فی صد فنڈز نہ روکے جاتے تو آج یہاں درجنوں کھلاڑی پیدا ہو کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہوتے جس کو اس حکومت نے تباہ برباد کر دیا ہے پچھلے 8 سالوں میں خیبر پختون خواہ میں کوئی ایک اور پچھلے 3 سالوں میں پاکستان میں کھیلوں کا منصوبہ نہیں بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کی تعمیر کا 90 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے عمران نیازی کے سیاسی انتقام نے اس منصوبے کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے کل جب بنی گالہ کی تصویر دیکھی جہاں وہ کھیلوں سے دوستی کا پیغام دے رہے تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی آپ کھیلوں کے دوست نہیں دشمن ہیں نارووال سپورٹس سٹی 2018 مکمل ہو

جاتا تو کھلاڑی جدید ترین عالمی معیارکی تربیت حاصل کر کے پاکستان کے لئے اولمپین پیدا کر رہے ہوتے سٹیڈیم میں جھاڑیوں میں تبدیل ہو کر جنگل بن چکا ہے عمران نیازی کو اچھا کچھ نہیں لگتا ن لیگ کا منصوبہ بنائے عمران نیازی منفی ذہن ساتھ چیزوں کو اجاڑ سکتا ہے بنا نہیں سکتا۔احسن اقبال نے کہا عمران نیازی صاحب حوصلہ رکھیں

آپ کی حکومت جلد رخصت ہو گی نارووال سپورٹس سٹی کو کروڑوں روپے نقصان پہچانے کا ریفرنس میں دائر کروں گا پاکستانی قوم کے کروڑوں روپے ضائع کرنے پر آپ کو جیل بھی لے کر جائے گے آپ بھی اسی اڈیالہ جیل کی سیر کریں گے جس میں آپ نے مجھے نارووال سپورٹس سٹی کی تعمیر کے جرم میں گرفتار کیا تھا آپ نارووال سپورٹس سٹی کو تباہ کرنے کے جرم میں جیل جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…