اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ملک میں شدید لوڈ شیڈنگ کا خدشہ تربیلا ڈیم سے پیداوار 62 فیصد گر گئی‎‎

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(ا ین این آئی) ترجمان واپڈ نے کہا ہے کہ تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔ ریزروائر میں پانی کی سطح کم ہونے سے تربیلا میں پن بجلی کی پیداوار متاثر،تربیلا سے پن بجلی کی پیداوار 1317 میگاواٹ ہے۔ غازی بروتھا سے 1445 میگاواٹ پن بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

منگلا سے نیشنل گرڈ کو 839 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن 969 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ واپڈا کے دیگر پن بجلی گھر نیشنل گرڈ کو 700 میگاواٹ بجلی مہیا کر رہے ہیں۔ واپڈا کے پن بجلی گھروں سے مجموعی طورپر 5270 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ تربیلا ریزروائرمیں پانی کی صورت حال بہتر ہونے پر پن بجلی کی پیداوار بھی بڑھ جائے گی۔ ‎۔دوسری جانب خان پورڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گرنے کے بعد جڑواں شہروں میں پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہونے کا اندیشہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے خانپور ڈیم میں پانی کی سطح گر گئی ہے، ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہونے کے بعد جڑواں شہروں کو پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ڈیم انتظامیہ کے مطابق خان پور ڈیم میں پانی کا لیول کم ہو کر 1928 فٹ رہ گیا ہے، ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے، جڑواں شہروں کو چند دن مزید پانی دے سکتے ہیں، اور اگر یہی صورتحال رہی تو کسی بھی وقت اسلام آباد اور راولپنڈی کوپینے کے پانی کی سپلائی معطل ہو سکتی ہے۔دوسری جانب ڈیم میں پانی کی آمد 84 کیوسک، اخراج 194 کیوسک ہے، خشک سالی کے باعث خان پور ڈیم پر سیاحوں کی آمد میں بھی کمی ہوئی ہے،، خان پور ڈیم پر چلنے والی کشتیاں بھی کنارے لگا دی گئی ہیں۔‎



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…