اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی جاری، کابل سے 63 کلومیٹر دور ”چاریکار“ شہر پہنچ گئے

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(مانیٹرنگ +این این آئی) امریکی افواج کے انخلاء کے عمل کے ساتھ ہی طالبان کی پیش قدمی میں تیزی آ گئی ہے، افغان ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین پیش قدمی میں طالبان نے کابل کے دو قریبی اضلاع سیاہ گرد اور شنواری پر قبضہ کر لیا ہے وہ اب کابل سے 63 کلومیٹر دور چاریکار شہر پہنچ گئے ہیں جبکہ چاریکار پر

قبضے کے لئے جنگ جاری ہے۔ دوسری جانب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 طالبان ہلاک ہوگئے۔جھڑپوں کی وجہ سے کابل میں مسلسل پانچویں روز بجلی کی فراہمی منقطع رہی۔ شر پسندوں نے تاجکستان سے آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو گزشتہ ہفتے تباہ کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارتِ دفاع نے بتایاکہ جھڑپوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد طالبان مارے گئے۔افغانستان کی پاور سپلائی یوٹیلیٹی کے ترجمان محمد ہاشم نے ترک خبر ایجنسی کو بتایا کہ شر پسند عناصر نے گزشتہ ہفتے 2 پاور ٹرانسمیشن ٹاورز کو تباہ کر دیا تھا جن کی بعد میں مرمت کر دی گئی تھی۔محمد ہاشم کے مطابق حکومت صوبے بغلان میں لڑائی کی وجہ سے بجلی کی ترسیل کی کیبلز کو جوڑنے اور بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے میں ناکام رہی ہے۔افغان وزارتِ دفاع نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کابل سمیت مختلف صوبوں میں آپریشن کے دوران 248 طالبان ہلاک جبکہ 137 زخمی ہوئے۔  امریکی افواج کے انخلاء کے عمل کے ساتھ ہی طالبان کی پیش قدمی میں تیزی آ گئی ہے، افغان ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین پیش قدمی میں طالبان نے کابل کے دو قریبی اضلاع سیاہ گرد اور شنواری پر قبضہ کر لیا ہے وہ اب کابل سے 63 کلومیٹر دور چاریکار شہر پہنچ گئے ہیں جبکہ چاریکار پر قبضے کے لئے جنگ جاری ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…