ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

عمران خان ہمت کریں، آگے بڑھیں اور قرآن و سنت کی روشنی میں آئینِ پاکستان کے مکمل نفاذ سے ریاستِ مدینہ کا نظام نافذ کردیں، لیاقت بلوچ بھی وزیراعظم کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیراورملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے حوالہ سے امریکہ کو اڈے نہ دینے، خواتین کے باحیا لباس اور اسلاموفوبیا پر اچھی اور جرات مندانہ بات کی ہے،

ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ جمعہ کو جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہاکہ عمران خان ہمت کریں، آگے بڑھیں اور قرآن و سنت کی روشنی میں آئینِ پاکستان کے مکمل نفاذ سے ریاستِ مدینہ کا نظام نافذ کردیں۔ فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کی نائن الیون کے بعد ایک ٹیلی فون کال پرامریکی حکم پر سرنڈر ہونے کی حکمتِ عملی کو بھی یکسر بدل دیں۔ دین کے متوالے اس قومی حکمتِ عملی پر مضبوط پشتیبان بنیں گے۔ ملک و ملت کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد علاج اسلام کی حکمرانی ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت اچھے پرجوش بیانات سے عوام کو زیادہ دیر مطمئن نہیں رکھ سکتی۔ غربت، مہنگائی، بے روزگاری، ریاستی اداروں کی لاقانونیت قومی روگ بن گیا ہے۔ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، مہنگی بجلی، تیل اور گیس عوام پر مسلط ہے اور اب حکومتی بدانتظامی، ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ملک گیس کے بڑے بحران سے دوچار ہوگیا ہے۔ حکومتی نااہلی اور بدانتظامی قومی وحدت و یکجہتی کے لیے خطرناک شکل اختیار کرگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ منظوری تک آئی ایم ایف مذاکرات سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت التوا میں ڈالے ہوئے ہیں۔ بجٹ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا کھیل ہے۔ بجٹ منظوری کے بعد آئی ایم ایف مذاکرات بحال ہونگے۔ عوام مہنگائی، گرانی اور بے روزگاری کے سونامی کا شکار ہونگے۔ سود، کرپشن، قرضے، بدعنوانیاں، سیاسی انتخابی بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات قومی اقتصادی نظام کا کینسر ہیں۔ کوئی بھی حکومت آئے وہ بدامنی، فرسودہ نظام سے چِمٹی رہے گی، اقتصادی بحرانوں کی دلدل اور زیادہ گہری ہوتی چلی جائے گی۔ ان تمام بحرانوں کا واحد حل سودی نظام کا خاتمہ، قرضوں سے نجات اور خودانحصاری کی بنیاد پر اسلام کا معاشی نظام ہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…