ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

شوگرکے مریض اب بے خوف ہوکر آم کھا سکتے ہیں، ماہرین نے نئی تحقیق میں خوشخبری سنا دی

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں شوگر کے مریضوں کیلئے خوشخبری آگئی ، اب شوگر کے مریض بے خوف ہوکر پھلوں کے بادشاہ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔آم ایک ایسا پھل ہے جس کو بچے ، بڑے سبھی شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں اور پاکستانی آم دنیا بھر میں اپنے رنگ ،

خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے مشہور ہیں ۔ لیکن ایسے افراد جنہیں ذیابیطیس یا شوگر ہو وہ اس پھل کی افادیت سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ لیکن اب ایسا ہرگز نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان میں بھی اب ایسے آم تیار کرلیے گئے ہیں جنہیں شوگر کے مریض بنا کسی ہچکچاہٹ کے خوب مزے سے کھا سکتے ہیں۔ صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں ایک نجی زرعی فارم میں ماہرین نے سائنسی طور پر پھل میں تبدیلی کے بعد پاکستان میں شوگر فری آموں کی تین نئی اقسام متعارف کروائی ہیں ۔ نئی متعارف شدہ آموں کی یہ اقسام ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہترین تصور کی جارہی ہیں کیونکہ ان میں چینی کی مقدار صرف چار سے چھ فیصد تک موجود ہے ۔ مقامی منڈیوں میں ، یہ آم سونارو ، گلین اور کیٹ کے نام سے دستیاب ہیں ۔ ان آموں میں موجود اقسام میں “کیٹ ” کی قسم میں چینی کا سب سے کم تناسب ہے جو کہ 4.7فیصد تک ہے ، اسی طرح بالترتیب سونارو اور گلین میں چینی کی سطح 5.6 اور 6 فیصد تک ہے۔اطلاعات کے مطابق ان شوگر فری آموں پر تحقیق کا آغاز ایم ایچ پنہور فارمز نے پانچ سال قبل کیا تھا ، اس پورے عمل سے وابستہ ایک شخص نے انکشاف کیا ہے کہ نامیاتی کاشتکاری کے ماہر ین نے پھلوں پر وسیع پیمانے پر تحقیقی مضامین اور کتابچے شائع کیے ہیں۔حکام کے مطابق ، ایم ایچ پنہور فارمز نے پانچ سال تک آم پر تحقیق کی اور سائنسی لحاظ سے اسے بہتر ین بنانے کی کوشش کے بعد ان تینوں پھلوں کو پیش کیا۔ آم میں زیادہ تر حرارے چینی کے ہوتے ہیں جس کے باعث ذیابطیس کے مریض انہیں کھانے سے محروم رہتے ہیں ۔تاہم چینی سے پاک ان آموں کی افادیت، ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…