بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

کورونا وائرس کے 20 ہزار سال قبل بھی تباہی پھیلانے کا انکشاف سامنے آگیا

datetime 25  جون‬‮  2021 |

نیویارک(این این آئی )ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس 20 ہزار سال قبل بھی وار کرچکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایسے ثبوت ملنے کا دعوی کیا گیا ہے جن کے مطابق کورونا وائرس مشرقی ایشیا میں تباہی پھیلا چکا ہے۔ماہرینِ حیاتیات کہتے ہیں کہ

وبا نے کئی سالوں تک خطے کو جکڑ کر رکھا تھا اور کورونا وائرس نے لوگوں کے ڈی این اے میں ارتقائی نقوش چھوڑے ہیں۔ایری زونا یورنیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق اس دوران کورونا انفیکشن کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والے جین بھی تیزی سے پھیلے، وہ جین آج کے وبائی مرض کے لیے نہایت اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر اینارڈ کا کہنا تھا کہ ویکسین سے کووڈ 19 پر قابو نہیں پایا گیا تو اس کے اثرات تباہ کن ہو سکتے ہیں، آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہماری نسلوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سال کے دوران 3 کورونا وائرس انسانوں میں پھیل چکے ہیں، ان میں کووڈ 19، سارس اور میرس شامل ہیں۔ڈاکٹر اینارڈ نے یہ بھی بتایا کہ یہ تمام وائرس چمگادڑوں یا دیگر جنگلی جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئے، دیگر 4 قسم کے کورونا وائرس بھی پھیلے جن کے اثرات نسبتا کم تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…