ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

خدا اور محبت نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں نیاریکارڈ قائم کردیا

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل خدا اور محبت نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ڈرامہ سیریل خدا اور محبت نے یوٹیوب پر 52 ملین سے زائد ویوز حاصل کرکے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔دوسری جانب خدا

اور محبت کی نشر کی گئی حالیہ قسط صرف 24 گھنٹے کے دوران ہی 8 ملین ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔حالیہ قسط میں اداکارہ عروسی لباس اور خوبصورت میک اپ کے باعث ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈرہیں۔حالیہ قسط میں اقراء عزیز کی شادی تیمور شاہ (مرزا زین بیگ شاہ) سے دکھائی گئی تھی، اس قسط میں اداکارہ عروسی لباس اور خوبصورت میک اپ کے باعث ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ رہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل خدا اور محبت‘ نے یوٹیوب پر سال 2021 کی ٹاپ ریلیزز میں جگہ بناتے ہوئے پاکستانی تاریخ میں کسی بھی میڈیا گروپ سے زیادہ فالوئنگ حاصل کرلی تھی۔ڈرامہ سیریل ”خدا اور محبت ”کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے۔دوسری جانب ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔دوسری جانب سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کا گایا ہوا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک ’تن جھوم جھوم من جھوم جھوم‘ 4 ماہ کے کم عرصے میں یو ٹیوب پر 10 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔جیو کے سپر ہٹ ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے اس گیت کی موسیقی نوید ناشاد نے دی ہے۔ سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کا ڈراموں کے او ایس ٹی گانے میں دور تک کوئی مقابل نظر نہیں آتا، وہ اب سینکڑوں ڈراموں اور فلموں کے لیے آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔وہ پاکستان کے پہلے فن کار ہیں جنہیں سب سے زیادہ یوٹیوب پر دیکھا گیا ہے اور ان کا گایا ہوا گیت ’ضروری تھا‘ کو یوٹیوب پر سو کروڑ سے زائد بار دیکھا اور پسند کیا گیا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…