ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن پاکستان کو ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض دے گی

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) پاکستان کو ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض دے گی۔سیکرٹری اقتصادی امورنور احمد کے مطابق قرض کی فراہمی کیلئے باقاعدہ معاہدہ 5 جولائی تک ہونے کا امکان ہے اور معاہدے کے تحت پاکستان کو تین سال میں ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالرز ملیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ

پاکستان اس رقم سے خام تیل اور ایل این جی درآمد کرے گا، یہ رقم پارکو، پی ایس او اور پاکستان ایل این جی کو فراہم کی جائے گی۔پاکستان نے خام تیل، پٹرولیم مصنوعات اور مائع قدرتی گیس کی درآمدی لاگت کو پورا کرنے کے لیے جدہ کے اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے ساڑھے 4 ارب ڈالر کی ٹریڈ فنانسنگ فیسِلیٹی حاصل کرلی۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فنانسنگ فریم ورک سمجھوتے کا باضابطہ معاہدہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔مذکورہ فنڈز سالانہ تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر کے فنانسنگ پلان کے تحت استعمال کیے جائیں گے۔ٹریڈ فنانسنگ کا یہ سمجھوتہ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے مہمند ڈیم، کوئلے سے چلنے والے چند منصوبوں کے علاوہ کچھ ہائیڈروپاور منصوبوں کے لیے سعودی فنڈ فار ڈیلپمنٹ کے ساتھ ہونے والے 53 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے سمجھوتے کے علاوہ ہے۔آئی ٹی ایف سی کی فنانسنگ کو آئندہ 3 برس کے عرصے میں پاک-عرب ریفائنری لمیٹڈ ، پاکستان اسٹیٹ آئل اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی درآمد کرنے کے علاوہ ملک کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر بہتر بنانے اور تیل کا درآمدی بل پورا کرنے کی غرض سے وسائل کی فراہمی کے لیے استعمال کریں گے۔آئی ٹی ایف سی اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کا ایک رکن ہے جو

مشرق وسطی میں مالیاتی اداروں سے فنڈز اکٹھے کر کے رکن ممالک کو ٹریڈ فنانسنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے رواں برس کے لیے سال 2020 میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی ٹریڈ فیسلیٹی پر دستخط کیے تھے لیکن اسے تیل کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں کم طلب اور عربین خام تیل حاصل کرنے میں

ریفائنیز کی حدود کے باعث مکمل استعمال نہیں کیا جاسکا تھا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ فنانسنگ فیسلیٹی کے لیے فنانسنگ کی لاگت موجودہ فیسلیٹی سے کم ہے جس کی وجہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں کووِڈ 19 کی وجہ سے محدود کاروباری سرگرمیوں کے باعث سرپلس لیکویڈیٹی ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ دونوں فریقین خام تیل، تیل کی مصنوعات اور ایل این جی کی موجودہ پائپ لائنز کے علاوہ ڈی اے پی فرٹلائزر کو شامل کر کے زرعی اجناس کو بھی کور کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…