ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی گئی‎‎

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)رواں برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے امارات منتقل کردیا گیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے تاحال وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا ہے تاہم اس نے ٹورنامنٹ کی

یو اے ای میں میزبانی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔یکم جون کو آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو جون کے آخر تک وینیو کے بارے میں بتانے کا کہا تھا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا اور فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔موجودہ پلان کے تحت ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ دو گروپس پر مشتمل ہوگا جو عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔راؤنڈ ون میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بنگلادیش، آئرلینڈ، سری لنکا، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا، عمان اور پاپوا نیو گنی شامل ہیں۔ ان ٹیموں کے درمیان 12 میچز ہوں گے۔ ان 8 میں سے ٹاپ 4 ٹمیں سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پہلے سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں موجود ہوں گی اور یہاں سے ٹورنامنٹ کا اہم مرحلہ شروع ہوجائے گا۔سپر 12 میں مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے جائیں گے جو 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ سپر 12 میں 12 ٹیموں کو چھ چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور میچز دبئی، ابوظبی اور شارجہ میں ہوں گے۔اس کے بعد تین پلے آف میچز، دو سیمی فائنلز اور پھر فائنل میچ ہوگا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہی ہوگا تاہم بھارت میں کورونا وائرس کی بدتر صورتحال کی وجہ سے ایونٹ کا وینیو متحدہ عرب امارات کردیا گیا ہے‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…