اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا کر میرا اور علماءکرام کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی گئی،
ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔تفصیلات کے مطابق مفتی عبد القوی نے نامناسب ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلانے کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق درخواست بیرسٹر سید خرم شہزاد کے ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں لکھا گیا ہے کہ ویڈیو کے ذریعے میرا اور علماءکرام کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔وڈیو بنانے اور اس کو سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف سازش کرنے والوں کا پتہ چل گیا ہے،بہت جلد انہیں بے نقاب کر دونگا۔