ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

تکہ کھانے سے دو کمسن بچے پراسرار طور پر موت کے منہ میں چلے گئے، پولیس نے والدین کو ہی حراست میں لے لیا

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) شاہدرہ ٹاؤن میں زہریلی شے کھانے سے دوکمسن بھائی پراسرارطورپرہلاک ہوگئے۔ لاہورکے شاہدرہ ٹاؤن میں 4 سالہ مرتضی، ایک سالہ معیزاوربہن حرا کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں بھائی جانبرنہ ہوسکے جب کہ بہن حرا تشویشناک حالت میں اسپتال زیرعلاج ہے۔والدین کے مطابق بچوں نے گذشتہ

رات تکہ کھایا تھا جس کے بعد ان کی حالت بگڑی جب کہ پولیس نے بچوں کے ماں باپ کوحراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا موقف ہے کہ معاملہ مشکوک ہے، بچوں کے والدین سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ٹیم پولیس اورمتعلقہ اداروں کی مدد سے ابتدائی معائنہ کرے گی اورخوراک کے نمونے لے گی۔ خوراک کے نمونے مزید تجزیے کے لیے لیبارٹری روانہ کیے جائیں گے۔ مبینہ دوکان کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔دوسری جانب سرگودھا کی 25 سالہ شادی شدہ دوشیزہ کوقبرستان میں قتل کر دیا گیا جس کی خون میں لت پت نعش پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی جسے آبائی گاؤں میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ پولیس واردات کے معمہ کو حل کرنے میں مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا بھلوال روڈ کے علاقہ لک موڑ کے چک سساکی کی 25 سالہ شادی شدہ دوشیزہ صابراں بی بی کو ریجن کے علاقہ خوشاب کے قبرستان بابا رحمت والا میں مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔متعلقہ پولیس نے خون میں لت پت نعش تحویل میں لیکر ہوسٹمارٹم کے بعد شناخت ہو جانے پر ورثاء کے سپرد کر دی اور واردات کے معمہ کو حل کرنے کے لئے جائے وقوعہ سے شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔مقتولہ کی میت کو سرگودھا لا کر اس کے آبائی گاؤں میں سپردخاک کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…