ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

’’وزیراعظم عمران خان میرا علاج کرادیں، اپنی ٹانگوں پر چل کر گھر جانا چاہتی ہوں‘‘ دلخراش ٹرین حادثے میں اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم کائنات نے درخواست کر دی

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)رواں ماہ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ہونے والا دلخراش ٹرین حادثہ الم ومصائب کی ناقابل فراموش داستانیں چھوڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹرین حادثے میں ستر سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، ان زخمیوں میں کراچی کی

بارہ سالہ کائنات بھی شامل ہیں جو اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لئے اہل خانہ کے ساتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ جارہی تھی سات جون کو ڈہرکی کے قریب خوفناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹانگیں اور خاندان کے 5 افراد کھو دینے والی بچی نے حکومت سے علاج کرانے کی اپیل کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں موجود بچی آہ و بکا کرتے ہوئے حکومت سے اپنے علاج کی درخواست کررہی ہے۔ویڈیو میں بچی کا کہنا ہے کہ میرا نام کائنات ہے اور جس روز یہ حادثہ پیش آیا ہم اس روز بھائی کی شادی کے لیے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جارہے تھے، ٹرین میں ہم 9 لوگ سوار تھے جن میں سے 5 اس حادثے میں انتقال کرگئے۔بچی کے مطابق ٹرین حادثے میں بچ جانے والے 4 افراد میں سے 3 گھر جاچکے ہیں اب اپنے اہل خانہ میں آخری میں ہی ہوں جو ہسپتال میں ہوں۔کائنات نے اپنی ویڈیو میں حکومت اور وزیراعظم عمران خان سے گزارش کی کہ میرا علاج کروایا جائے تاکہ میں اپنی ٹانگوں پر چل اپنے گھر جاؤں۔کائنات کا کہنا تھا میری حکومت سے گزارش ہے کہ میرے ٹھیک ہونے میں مدد کریں تاکہ میں اپنے پیروں پر چل سکوں اور میرے خاندان کے جو لوگ بچ گئے ہیں ان کے ساتھ رہ سکوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…