سانگھڑ (این این آئی) سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈوآدم میں پولیس کی دبنگ کاروائی پیپلز پارٹی کے ایم این اے کے بھائی کے قائم کردہ جوئے اور جسم فروشی اڈے پر کامیاب چھاپہ ایم این اے روشن دین جونیجو کے بھائی اکبر جونیجو سمیت 31 افراد گرفتار دا پر لگی 16 لاکھ سے زائد کی رقم سمیت غیر قانونی اسلحہ 18موبائل فون اور 3 کاریں
ضبط اے ایس پی ایاز حسین جتوئی کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے تعلقہ ٹنڈوآدم کے علاقے رشید کالونی میں قائم پیپلزپارٹی کے MNA روشن دین جونیجو کے بھائی نامور منشیات فروش اکبر جونیجو کے قائم کردہ جوئے کے اڈے پرASP ایاز حسین جتوئی نے پولیس کی بھاری نفری کیہمراہ چھاپہ مارا چھاپہ مار کاروائی میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے روشن الدین جونیجو کے بھائی اکبرجونیجو سمیت 31 جواریوں جس میں علی اکبر جونیجو ولد شاھنواز جونیجو، طارق ولد الھبچایو، رشید ولد جمعو خاصخیلی، عاشق ولدمحمد عرس خاصخیلی، حاجی خان ولد عبدالکریم خاصخیلی، منظور ولد علی گل مری، عابدعلی ولد غلام علی جونیجو، فرحان ولد امیربخش سومرو، شان ولد دیدار خاصخیلی، صفدر علی ولد مولابخش چانڈیو، بھورو ولد رمضان شیدی، کامران ولد احمد علی راھو، محمد عارف ولد امین خان بلیدی، امام دین ولد محمد ابراہیم راجپوت، محمد ناصر ولد بندو خان یوسفزئی، بشیر ولد وزیر اوڈھو، غلام قادر ولد غلام رسول کورائی، انورعلی ولد بخشل ڈومکی، امیر بخش ولد عثمان سولنگی، عثمان ولد رحمت اللہ پٹھان، بچل خان ولدمیاں ڈنو لغاری، فیاض ولد محمد قاسم، واحد بخش ولد محمد قاسم خاصخیلی، امتیاز ولد دیدار خاصخیلی، محبوب ولد محمد بچل مگسی، آزان ولدغلام شبیر سولنگی، جاوید ولد چندا
ملک، آفاق ولد دھنی بخش سموں، نور محمد ولد عطا علی مری، آفتاب شاھ ولد عطا محمد شاھ، غلام حیدر ولد عبدالنبی باجکانی شامل ہیں جنہیں گرفتار کرلیا ہے اور جوئے پرلگی 16 لاکھ سے زائد رقم، 18 عدد موبائل فون کے ساتھ 3 کاریں اور غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے اے ایس پی ٹنڈوآدم ایاز حسین جتوئی نے اس حوالے
سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کاروائی ہم نے شہریوں کی شکایات پر کی ہے اور ہماری ملزمان کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی اور مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا اور اڈے کے تمام دروازے بند کردییگئے تھے لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری اور یہ کامیاب کاروائی عمل میں لائی گئی ان کا مزید کہنا تھا کہ میں شہر میں بد امنی سماجی برائیوں
کو ہرگز برداشت نہیں کروں گا اور سماجی برائی اور منشیات فروشوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ اس کام سے باز آجائیں اور گرفتار ہونے کے لئے تیار ہو جائیں جبکہ دوسری جانب زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کاروائی سے ایس ایس پی سانگھڑ کو دور رکھا اور ایس ایس پی سانگھڑ اس چھاپہ سے خوش نظر نہیں آئے زرائع کیمطابق
کلاشنکوف پسٹلاور دیگر اسلحہ شامل ہے تحویل میں لے لیے تاہم زرائع کیمطابق افسران اور سیاسی دباو کیباعث ASP نے پریس کانفرنس کیدوران اسلحہ ظاہر نہیں کیا تاہم تمام گرفتار افراد کیخلاف ٹنڈوآدم سٹی تھانے پر 15ایگل اسکواڈ انچارج محمداعظم بھنگوار کی مدعیت میں ایف آئی آرنمبر 120/2021زیردفعہ 5/353/506 کے تحت
ٹنڈوآدم سٹی تھانے پر مقدمہ درج کردیا ہے اور تمام ملزمان کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا تاہم باخبر زرائع سیملنے والی اطلاعات کیمطابق مزکورہ منشیات فروش علی اکبرجونیجو کا ٹنڈوآدم سٹی کیعلاقیٹہل آبادمیں جوئے کااڈہ ہے جہاں روزانہ لاکھوں روپوں کا جوا کھیلاجاتاہے اور اس کے ساتھ علی اکبرجونیجو مرغوں کے میل کراتا ہے چرس
اور غیرقانونی اسلحہ اسمگلنگ کابھی اسمگلر بتایا جاتاہے تاہم زرائع سے معلوم ہوا ہی کہ ASP ٹنڈوآدم ایاز حسین جتوئی کی اس کاروائی سے SSP سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار جو زرائع کیمطابق پورے ضلع سانگھڑ سے منشیات فروشوں سے ماہانہ دو سے تین کروڑ روپے بھتہ وصول کرتاہے اور اس چھاپہ سے خاصا ناراض ہے اور
اب یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ اب دونوں افسران کے درمیان سرجنگ شروع ہوجائے گی ایسے میں عید قربانی سے قبل قربانی کابکرا کون بنے گا اس کافیصلہ بھی جلد ہوجائے جبکہ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد عرفان علی بلوچ نے بھی تعلقہ ٹنڈوآدم پہنچ کر اس کامیاب کاروائی پر اے ایس پی ایاز حسین جتوئی اور ایس ایچ او جمن کھوسہ سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد اور شاباشی دی۔