پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

ملتان سلطانز یا پشاور زلمی، پی ایس ایل 6 کے فاتح کیلئے بھاری انعام منتظر،رنر اپ کے لئے بھی بڑا انعام

datetime 23  جون‬‮  2021 |

ابوظہبی(این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کی فاتح محمد رضوان کی ملتان سلطانز بنے گی یا چمپئن کا سہرا وہاب ریاض کی پشاور زلمی کے سر پر سجے گا اس کا فیصلہ جمعرات کو ہوگا،ایونٹ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق رات 8 اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں کھیلے گئے33 سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ملتان سلطانز اور

پشاور زلمی کی ٹیموں نے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی ،دونوں ٹیموں نے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو پلے آف مرحلے میں شکست دینے کے بعد ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز جبکہ پشاور زلمی نے ایلیمنٹر ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔یہ پہلا موقع ہے جب ملتان سلطانز نے ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔پشاور زلمی کی ٹیم چوتھی مرتبہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیل رہی ہے۔ پشاور زلمی کی ٹیم2017 میں ایونٹ کی فاتح بھی رہ چکی ہے۔ملتان سلطانز کی ٹیم لیگ کے ابوظہبی مرحلے میں کھیلے گئیکوالیفائر سمیت 6 میں سے 5 میچز میں فتح حاصل کی، دوسری طرف پشاور زلمی کی ٹیم ابوظہبی مرحلے میں کھیلے گئے 5 میں سے صرف 2 میچز ہی جیت سکی تھی تاہم وہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں پہنچی۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں 2 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیان مقابلوں میں ایک میچ پشاور زلمی اور دوسرا ملتان سلطانز نے جیتا۔دونوں ٹیمیں جب پہلی مرتبہ ایونٹ میں مدمقابل آئیں تو وہ مقابلہ پشاور زلمی نے جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے ٹام کوہلر کیڈمور کی نصف سنچری اور امام الحق کی 48 رنز کی اننگز کی بدولت 194 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تاہم ملتان سلطانز نے 13 جون کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے ہرا کر حساب برابر کردیا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پری فائنل میڈیا سیشنز میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ فائنل میں رسائی ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل ہر فرد کی مشترکہ محنت کا ثمر ہے، کراچی کنگز کے خلاف میچ میں شاندار کم بیک کی وجہ بھی یہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے ابتدائی مرحلے میں ہماری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی تاہم ابو ظہبی پہنچنے سے قبل ہم تمام تر چیلنجز سے بخوبی آشنا ہوچکے تھے، جس کی وجہ سے یہاں ہماری کارکردگی مؤثر رہی۔محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی جیت میں تسلسل کی بنیادی وجہ ایک منظم اور جامع حکمت عملی کی تیاری اور پھر اس پر عمل کرنا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فائنل میں جیت کے لیے پرعزم ہیں، امید ہے

کہ ٹیم اہم میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ بطور کپتان ٹیم کا فائنل میں پہنچنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ حضرت اللہ ززئی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں کو کہ ٹیم کے لیے اچھا ہے۔وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کی فائنل تک رسائی میں ٹیم کے ہر کھلاڑی نے حصہ ڈالا ہے،انضمام الحق، محمد اکرم اور ڈیرن سیمی کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، پشاور زلمی کی ٹیم پلے آف مرحلے

کی طرح ایونٹ کے فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرنے کی ہرممکن کوشش کریگی۔کپتان پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آغاز سے اب تک وہ لیگ کے بہترین باؤلر نہیں بن پائے تاہم اس مرتبہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ہماری ٹیم تمام شعبوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم پشاور زلمی کی ٹیم فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں

فاتح ٹیم کو ساڑھے سات کروڑروپے،رنرزاپ کو 3 کروڑ روپے،پلیئر آف دا ٹورنامنٹ کا پلیئر کو30 لاکھ روپے،بہترین بیٹسمین کو8 لاکھ روپے،بہترین بولر کو8 لاکھ روپے،بہترین فیلڈر کو8 لاکھ روپے،بہترین وکٹ کیپر کو8 لاکھ روپے،اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ اور 32 لاکھ روپے دیئے جائینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…