جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور قلندرز کی ٹیم مجھے بیچ دیں، میں اس کا نام بدل کر۔۔ شعیب اختر قلندرز کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر بول پڑے

datetime 22  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے سابق سٹار بولر شعیب اختر نے لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کے بعد تنقید کے نشتر برسا دیے ۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل 6 کے ٹیبل ٹاپرز تھے اور پھر آخری کے 4 میچ میں شکست حاصل کر کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ شعیب اختر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے رانا برادرز کو کہا تھا کہ ٹیم مجھے بیچ دیں میں

لاہور قلندرز کا نام بدل کر لاہور ایکسپریس رکھوں گا‘‘۔راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم منیجمٹ کرکٹ کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے اور وہ لاہور کا برانڈ خراب کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر جو کہ پاکستان کرکٹ کا ایک بڑا نام ہیں۔ اور دنیا میں اپنی تیز ترین باولنگ کی وجہ سے مشہور ہیں انہوں نے اپنا این ایف ٹی لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلان کرتے ہی “شعیب اختر این ایف ٹی” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ شعیب اختر واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان میں اپنا این ایف ٹی لانچکرنے کا اعلان کیا ہے۔جس کے ذریعے وہ کرپٹوکرنسی کی دنیا میں اپنے ڈیجیٹل کاپی رائیٹس کا تبادلہ کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ دنیا کی سب سے مہنگی این ایف ٹی 69 ملین ڈالر کی سیل ہوئی جو ایک ساوتھ انڈین نے خریدی۔ اس کے علاوہ شعیب اختر نے این ای ڈی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر www.tenup.IO کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی پہلی کرپٹو ایکسچینج بھی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی کرپٹو کمیونٹی کو بھی سپورٹ کریں گے اور پاکستان کو ٹیکنالوجی میں آگے لے کر جائیں گے۔ دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دو مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…