ابو ظہبی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دْنیا کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ آج صرف اپنے والد کی وجہ سے کامیابی اور شہرت کے
اس مقام پر موجود ہیں۔بابر اعظم نے فادرز ڈے کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کے ہمراہ اپنی پْرکشش تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ہی اْنہوں نے اپنے والد کے لیے محبت بھرا پیغام بھی درج کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے لکھا کہ میں آج صرف اپنے والد کی وجہ سے اس مقام پر موجود ہوں۔اْنہوں نے لکھا کہ میں اپنے والد کی وہ تمام مشکلات اور کاوشیں کبھی نہیں بْھول سکوں گا جو اْنہوں نے مجھے بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے کیں۔بابر اعظم نے لکھا کہ میرے والد نے ہی مجھے اپنے خوابوں کی پیروی کرنے اور اسے پورا کرنے کا راستہ دکھایا۔انہوں نے لکھا کہ میں دْنیا کی ہر شے سے بڑھ کر اپنے والد سے پیار کرتا ہوں۔