بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

مفتی عزیز الرحمن کے شریک ملزم عبد اللہ نے عدالت سے عبوری ضمانت لے لی

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)عدالت نے مدرسے کے طالب علم کے ساتھ نامناسب عمل کے کیس میں مفتی عزیر الرحمان کے شریک ملزم عبداللہ کی 30جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکے کے عیوض ملزم کی عبوری ضمانت 30 جون تک منظور کرتے ہوئے ملزم عبداللہ کو مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ملزم پر مدعی مقدمے صابر شاہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ اس کیس میںمفتی عزیز کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب مفتی عزیز الرحمان نے طالبعلم سے بدفعلی کا اعتراف جرم کرلیا۔پولیس کے مطابق عزیز الرحمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا اور ملزم نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیاپولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا یہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا۔ملزم عزیز الرحمان نے اعترافی بیان میں کہا کہ بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایا اور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا، صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کردی، میں مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لیے ویڈیو بیان جاری کیا جب کہ مدرسے کے منتظمین اور مہتمم ویڈیو کے بعد مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے۔ملزم کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹاؤن شپ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں شاگردوں کے پاس ٹھہرتا رہا، میری اور بیٹوں کی فون لوکیشن ٹریس ہوتی رہی، اس دوران میانوالی میں چھپا ہواتھا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں اور بھٹک گیا تھا۔یاد رہے مفتی عزیز الرحمان بیٹوں سمیت فرار تھا ۔تینوں بیٹوں سمیت کل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…