اسلام آباد (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی جانب سے اپنے برانڈ کے پرفیوم کو سستا کہنا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا پر صارفین برس پڑے ۔تفصیلات کے مطابق ایمن خان نے حال ہی میں اپنا پرفیوم برانڈ ایمن خان بائے کوہاسا لانچ کروایا ہے جس کی مارکیٹنگ کے لیے انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک
پروگرام میں شرکت کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے۔ایمن اپنے پرفیوم کی قیمت کے حوالے سے ناظرین کو بتا رہی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پرفیوم کی قیمت 4950 روپے ہے جو سستی اور ہر کسی کی پہنچ میں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اس پرفیوم کی خوشبو اودھ ہے جو کہ دنیا بھر میں کافی مہنگی ہوتی ہے تاہم ان کے پرفیوم کی قیمت زیادہ نہیں ،پرفیوم کو سب کی پہنچ میں اور سستا کہنا اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا۔ کسی صارف نے ایمن پر سخت تنقید کی تو کسی نے ان کا خوب مذاق اڑایا۔ایک صارف نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر یہ سستا ہے تو پھر مہنگا کیا ہوگا؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے لگا سستا 500 تک کا ہوگا۔ہادی بن فراز نامی صارف کا کہنا تھا کہ 5000 میں ایک غریب کے گھر کا راشن آسکتا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا آپ کے لیے مہنگا نہیں ہے تو سارے آپ خود ہی خرید لیں۔دوسری جانب پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کی اہلیہ نے بھی کورونا ویکسی نیشن کروا لی۔گلوکار راحت فتح علی خان نے ڈرائیو تھرو سینٹر میں ویکسین کی رجسٹریشن کروائی تھی، انہوں نے گاڑی کے اندر ہی بلڈ پریشر چیک کروانے کے بعد ویکسی نیشن کروائی۔گلوکار نے عوام کو بھی فوری طور پر انسداد کورونا ویکسین لگوانے کا
مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے اربوں روپے خرچ کیے ہیں تاکہ عوام اس وائرس سے پاک ہو سکے لہٰذا ہر کسی کو یہ ضرور لگوانی چاہیے۔راحت فتح علی خان نے کہا کہ ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں ، آپ اپنی احتیاط کریں گے تب ہی ملک کو بچا سکیں گے۔