اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

امیر غریب کی تمیز کئے بغیر سب کو برابر عز ت دیں یہ بہترین اخلاق ہے ، شبنم مجید کی خوبصورت باتیں

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ اچھے اخلاق کے لوگ ظاہری او رباطنی طو رپر بڑے خوبصورت ہوتے ہیں،اچھا اخلاق آپ کی پہچان بن جاتا ہے اور آپ کی عدم موجودگی میںبھی لوگ آپ کی تعریف کرتے ہیں ۔ایک انٹر ویو میں شبنم مجید نے کہا کہ صرف چہرے پر مسکراہٹ کا ہونا اچھا اخلاق نہیں ہوتا بلکہ آپ کسی کی غلط بات کو برداشت کر کے اس شخص سے

اچھے طریقے سے پیش آئیں یہ اخلاق ہوتا ہے ، امیر غریب کی تمیز کئے بغیر سب کو برابر عز ت دیں یہ بہترین اخلاق ہے ۔ شبنم مجید نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو کیونکہ آج کے دور میں لوگ دل میں فوری رنجشیں پال لیتے ہیں اور میں ان رنجشوںسے بہت خوفزدہ ہوتی ہوں۔شبنم مجید نے کہا کہ جہاں میرے لاکھوں کی تعداد میں پرستار ہیں وہیں چند ناقدین بھی ہوں گے لیکن میں ان سب کو بغیر کسی تفریق کے عزت و احترا م دیتی ہوں۔دوسری جانب سینئر اداکار سہیل اصغرنے کہا ہے کہ انسان کی زندگی میں سب سے قیمتی چیز اس کی صحت ہوتی ہے اور اس کا اندازہ اسی وقت ہوتا ہے جب انسان اس آزمائش سے گزرتا ہے ، صحت کے مسائل کی وجہ سے شوبز سر گرمیاں نہیں کر رہا لیکن میں ہرگز اپنے شعبے سے دور نہیں ہوا ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک سال قبل علیل ہوا تھا اور خدا کی ذات کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے خصوصی کرم سے صحتیابی عطاء کی ،جسم میں کچھ نقاہت ہے اس لئے شوبز سر گرمیاں ترک کر رکھی ہیں حالانکہ میرے پاس بے شمار ڈرامہ سیریلز میںکام کرنے کی پیشکش موجود ہیں ۔انہوںنے کہا کہ انشا اللہ بہت جلد مکمل صحتیابی کے بعد دوبارہ سے شوبزسرگرمیوںمیں حصہ لینا شروع کر دوں گاکیونکہ ٹی وی میری پہچان اور میں اسے فراموش نہیں کر سکتا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…