لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان آئندہ ہفتے24جون کو انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں اور ایک بار پھر انگلینڈ سے
دفتری امور سرانجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی 24 جون کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، احسان مانی کمرشل فلائٹ سے لندن جائیں گے وہ لندن سے دفتری امور نبھاتے رہیں گے۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان 22 جون کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، وسیم خان انگلینڈ پہنچنے پر 10 روز قرنطینہ میں گزاریں گے ، قرنطینہ کے بعد وسیم خان پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے میچز دیکھیں گے۔علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹو وسیم خان ای سی بی حکام سے میٹنگز بھی کریں گے۔ وہ رواں برس اور اگلے برس کی سیریز اور ایف ٹی پی 2024ـ27 کی سیریز پر بات چیت کریں گے اور 20 جولائی کو وطن واپس آئیں گے۔