ممبئی (این این آئی)سابقہ مِس یونیورس اور بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لارا دتہ نے ویکسین لگوانے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر مداح کو دلچسپ جواب دیا
جس سے صارفین بھی خوب محظوظ ہوئے۔ٹوئٹر پر ایک خاتون صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی ہے؟اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ’جی ہاں! میں نے ویکسین لگواتے وقت کی تصویر پوسٹ نہیں کی، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ویکسین لگوائی ہی نہیں۔لارا دتہ نے ساتھ ہی قہقہے والے ایموجی بھی بنائے جس سے صاف ظاہر تھا کہ انہوں نے اس جواب کو خوب انجوائے کیا۔خیال رہے شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف اداکار اب تک کووڈ ویکسین لگوا چکے ہیں جن کی تصاویر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دیکھی جاسکتی ہیں۔