منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

’’ ہاتھوں سے کھانا کھانا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے،ماہرین صحت بھی تحقیق میں فوائد تسلیم کرنے مجبو رہو گئے

datetime 20  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )’’حضرت کعب بن مالک ؓ فرماتے ہیں : کہ جناب پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں (یعنی )انگوٹھے اور شہادت اور بیچ کی انگلی سے کھانا تناول فرمایا کرتے اور اپنے ہاتھ یعنی انگلیوں کو پونچھنے سے پہلے چاٹ لیا کرتے پھر اسے دھو ڈالا کر تے تھے‘‘۔چمچ کی جگہ ہاتھوں سے کھانا خوراک کا ذائقہ بہتر بنادیتا ہے مگر ایسا کرنے سے جسمانی وزن میں

اضافے کا امکان بھی ہوتا ہے۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ اسٹیونز انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ خوراک کو چھونا دماغ کے ایسے نظام کو متحرک کرتا ہے جو نوالے کے منہ میں پہنچنے سے پہلے یہ خیال کرنے پر مجبور کردیتا ہے کہ غذا مزیدار ہےاور چمچ کانٹے کے مقابلے میں زیادہ اطمینان کا احساس دلاتا ہے۔ مگر محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ یہ اثراتایسے افراد میں نظر آتا ہے جو عام طور پر ہاتھ روک کر کھانے کے عادی ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں جو لوگ ہر طرح سے غذا کو کھانے کے عادی ہوتے ہیں، انہیں ہاتھوں سے کھانے میں اس کا ذائقہ زیادہ بہتر محسوس نہیں ہوتا۔ تحقیق کے لیے 45 رضاکاروں کو پنیر کھانے کا کہا گیا مگر آدھے افراد کو ہاتھوں سے جبکہ باقی لوگوں کو اسٹک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جریدے جرنل آف رٹیلنگ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ اس سے صرف لوگوں کے اندر کھانے کی خواہش میں ہی اضافہ نہیں ہوتا بلکہ ہوٹلوں کے لیے ایک سادہ طریقہ ہے جو کھانے کے تجربے کو صارفین کے لیے زیادہ لطف اندوز بنادیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…