اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بند گوبھی کھانے کے صحت پر حیران کن فوائد جان کر آپ اسےکھانا اپنی عادت بنا لیں گے

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )طبی ماہرین کی جانب سے متعدد بیماریوں سے بچائو اور دائمی صحت کے لیے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، قدرت نے چند سبزیوں میں کچھ ایسی خصوصیات رکھی ہیں کہ جنہیں نظر انداز کرنا انسان کے لیے نقصان دہ جبکہ ان کے

استعمال سے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے ہمیشہ سے ہرے رنگ اور پتوں والی سبزیوں کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے، بند گوبھی کا شمار بھی ایسی ہی سبزیوں میں ہوتا ہے جس کے استعمال سے متعدد فوائد حاصلہوتے ہیں اور کئی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔بند گوبھی کی افادیت پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق بند گوبھی میں سَلفر، بنیادی وٹامنز اور منرلز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جو کہ نہ صرف بیماریوں سے بچائو ممکن بناتی ہے بلکہ جسمانی قوت کے لیے بھی نہایت موزوں ہے۔بند گوبھی غذائی اجزا سے بھر پور ہوتی ہے، اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم جبکہ پروٹین، فائبر، وٹامن کے، وٹامن سی، فولیٹ، وٹامن بی، کیلشیم اور پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے، اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے ناگزیر قرار دیئے جاتے ہیں، یہ کم کیلوری اور صفر کولیسٹرول ہونے کے سبب دل کی حفاظت کے لیے بہترین سبزی ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…