اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے مشہور و معروف اداکار ارباز خان ایک انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی اور بہن سے متعلق بتاتے ہوئے غمگین بھی ہوگئے انہوں نے کہا کہ:میری بہن بیوہ ہوگئی تھی اور بھانجی کو کینسر ہوگیا تھا، اس بچی کے بال لمبے تھے،
وہ بہت خوبصورت تھی اور ہر وقت اپنے بالوں کو سنوارتی رہتی تھی، جب فصیحہ کو کینسر کا پتہ چلا تو وہ خود ڈاکٹر سے جا کر اپنے علاج کے بارے میں پوچھتی تھی، وہ بہت نازک ہوگئی تھی اور ہمیشہ زندگی کو پیار بھرے انداز سے جیتی تھی۔ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاج کے لئے 6 کروڑ روپے کی ضرروت تھی، تاکہ اس کو بیرون ملک لے جایا جا سکے مگر اس بات کی گارنٹی دینے کے لئے تیار نہیں تھا کہ وہ ٹھیک ہو جائے گی یا نہیں۔ پاکستان کے بڑے مشہور کینسر ہسپتال بھی لے کر گئے، مگر بہت دیر ہو چکی تھی اور وہ کینسر کے آخری اسٹیج پر تھی۔ اداکار ارباز خان اب فلموں یا ڈراموں میں نظر نہیں آتے، بلکہ مختلف انٹرویو پروگرامز میں نظر آتے ہیں۔ آخری مرتبہ یہ اداکارہ فضاء علی کے پروگرام میں آئے تھے، جہاں اپنی پڑھائی سے متعلق بھی بتا رہے تھے کہ میں نیشنل انسٹیوٹ میں پڑھتا تھا جوکہ میرے لئے فخر کی بات ہے۔