اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے کو مسافر کوچز کی شدید کمی کاسامنا، ملت و سرسید ایکسپریس کے حادثے کے بعد مسافر کوچزکی کمی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ریلوے کو مسافر کوچز کی شدید کمی کاسامنا ہے ،مسافرکوچز نہ ہونے کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کی منسوخی معمول بن گئی،ملت و سرسید ایکسپریس کے حادثے کے بعد مسافر کوچزکی کمی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔کوچز کی کمی کی وجہ سے لاہور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کومنسوخ

کیاجارہاہے ،دیگر ٹرینوں میں بھی مسافر کوچز کم کردی گئیں ہیں ۔خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کو اس وقت مسافرکوچز کی شدید کمی کاسامنا کرناپڑرہاہے 7جون کو ملت اور سرسید ایکسپریس کے درمیان ہونے والے حادثہ کے بعد ریلوے سسٹم میں اتنی کوچز بھی نہیں ہیں کہ جو گاڑیاں پہلے چل رہی تھی ان کوچلایاجاسکے وقت پر کوچز کی مرمت نہیں کی گئی جس نے اس معاملے کو مزید گمبیر بنادیاہے ریلوے کے ذرائع نے بتایاکہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والے مسافر ٹرینوں کو اس لیے منسوخ کردیا جاتاہے کہ ہم پاس مسافر کوچز ہی دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔جناح ایکسپریس،شاہ حسین ایکسپریس ،پاک بزنس ایکسپریس کو بار بار منسوخ کیاجارہاہے اس کے ساتھ میانوالی ایکسپریس کو بھی کوچز کی کمی کی وجہ سے بند کردیاگیاتھا جو عوامی دبائوکے بعدآدھے ریک کے ساتھ چلائی جارہی ہے جبکہ کوچز کی کمی کی وجہ سے شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرینوں سے بھی کوچز اتار کر کم کردی گئیں ہیں جس کی وجہ سے ان ٹرینوں میں شدید رش دیکھنے میں آرہاہے۔ پاکستان ریلوے کو مسافر کوچز کی شدید کمی کاسامنا ہے ،مسافرکوچز نہ ہونے کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کی منسوخی معمول بن گئی،ملت و سرسید ایکسپریس کے حادثے کے بعد مسافر کوچزکی کمی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…