لاہور (آن لائن) آئی جی آفس کے باہر دوران احتجاج پولیس آفیسر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ،سابق انچارج کاشانہ ویلفیئر افشاں لطیف کو پولیس نے شوہر سمیت گرفتار کر لیا گیا۔افشاں لطیف کو انویسٹی گیشن پولیس ٹاؤن شپ نے گرفتار کیا۔ افشاں لطیف اور اس کے شوہر نوشاد حمید پر 659/20 کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔ افشاں لطیف نے آئی جی آفس کے باہر دوران احتجاج ڈی ایس پی سکیورٹی کو تھپڑ رسید کیا تھا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی نے پہلے مجھے دھکے دئیے جس پر میں نے تھپڑ مارا، لیڈی کانسٹیبلز نے خاتون کو حراست میں لیا تھا اور بعدازاں چھوڑ دیا گیا تھا۔