ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پینشن اور الاؤنسز پر حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز منظور

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے ماہانہ 25 ہزار روپے سے زائد بجلی بلز پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے،سرکاری ملازمین کی پینشن اور الاؤنسز پر حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی پراویڈنٹ فنڈ کے پانچ لاکھ روپے سے زائد منافع پر ٹیکس عائد کرنے کی سفارش مسترد کردی

گئی، بزنس بینک اکاونٹ ڈیکلیئر کرنے کی شرط کی منظوری کر لی گئی۔ جمعرات کو سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا کمیٹی اراکین نے بزنس بینک اکاونٹ ڈیکلیئر کرنے کی شرط پر تحفظات کا اظہار کیا چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ بزنس بینک اکاؤنٹ کی شرط سے مسائل پیدا ہوں گے،سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ جان بوجھ کر اور ارادتا بزنس بینک چھپانے پر سزا اور جرمانہ لگایا جائے ۔کمیٹی نے تنخواہوں، پینشن اورالاونسز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز منظوری دے دی،کمیٹی نے پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس، خونی رشتہ داروں کو تحفے تحائف، وراثتی جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس چھوٹ، ایس ایم ایز کو 40 کروڑ کے ٹرن اوور، نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کیلئے آمدن اور اثاثوں کی تفتیش، الیکٹرانک اپیلز، کمپنیز کو ٹیکس استثنیٰ 15 روز میں جاری کرنے، ایکسپورٹ آف سروسز پر ایک فیصد ٹیکس، بینکوں پر چار فیصد سپر ٹیکس برقرار رکھنے، سروسز سیکٹر پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز منظور کرلی،کمیٹی نے نان فائلرز کے ماہانہ 25 ہزار روپے سے زائد بجلی بلز پر اضافی ٹیکس کی تجویز مسترد کر دی کمیٹی نے گاڑیوں کے اون منی پر اضافی ٹیکس، پراپرٹی سے حاصل آمدنی کی بلاک ٹیکسیشن ختم کرنے فوڈ

پروسیسنگ کیلئے کیمیکلز پر ڈیوٹیز میں کمی کی تجویز کی منطوری دے دی،کمیٹی نے 850 سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکسوں میں کمی پر وزارت صنعت و پیداوار اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام کو طلب کرلیا جب کہ فارماسوٹیکل کے خام مال پر 5 اور 3 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ڈریپ حکام کو طلب کرکے تجویز موخر کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…