ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پھر ٹرانسپورٹ پنجاب کا سارا بجٹ ہڑپ کر گیا،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پھر ٹرانسپورٹ پنجاب کا سارا بجٹ ہڑپ کر گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا۔دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال میں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کیلئے 16 ارب 80 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے۔

16 ارب 80 کروڑ میں سے 15 ارب 59 کروڑ 71 لاکھ صرف اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر خرچ ہونگے۔ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے باقی منصوبوں کیلئے باقی ماندہ صرف ایک ارب 20 کروڑ خرچ ہونگے۔ 15 ارب 77 کروڑ براہ راست اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر خرچ ہونگے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے سپورٹ سروسز پر 27 کروڑ 80 لاکھ اور پیکج ٹو پر 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار خرچ ہونگے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے پیکج تھری پر 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار اور پیکج فور یارڈ پر بھی 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ ہونگے۔دوسری جانب تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ لیگی ممبران اپنے کلچر کو پنجاب کے کلچر کا نام نہ دیں،شیخ روحیل اصغر کا بیان انتہا ئی افسو سناک، شیخ روحیل غیر ذمہ دارانہ بیان پر معافی مانگیں،پارلیمنٹ میں خوا تین پر حملہ کرنے والے عوام کے نمائندے کہلانے کے حق دار نہیں ہیں۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ(ن) لیگ سیاست میں تشدد اور کرپشن کو پروان چڑھایا، پنجاب کا کلچر پیار محبت یگانگت اور امن ہے،خواتین پارلیمنٹرین پر حملہ پارلیمانی تاریخ کا افسوسناک واقعہ ہے،بہترین بجٹ پیش کرنے پر اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان عوام اور پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے

کہ(ن) لیگ سیاسی پارٹی نہیں بلکہ غنڈہ گردوں، ہلڑ بازوں اور حملہ کرنے والوں کی جماعت ہے، لیگی قیاد ت اپنے کیسو ں سے توجہ ہٹانے کیلئے جو ڈرامے باز یاں کررہی ہے یہ ان کیلئے مزید مسا ئل پیدا کریں گی لہٰذا لیگی قیاد ت اپنے گلوں بٹو ں کو لگام ڈالے خوا تین پر حملے کرنے میں جو بھی ممبران ملو ث ہیں ان کیخلا ف لیگی قیاد ت خود کاروائی کرے ورنہ قانون خود اپنا را ستہ بنائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…