ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

کینیڈین ولاگر روزی گیبریل ہنزہ میں سیاحوں کے رویے سے نالاں

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنزہ (این این آئی)تین برس قبل موٹر سائیکل پر پاکستان میں داخل ہونے والی کینیڈین ولاگر روزی گیبریل نے پاکستان کے سیاحتی مقامات کو کچرے سے آلودہ کرنے کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔گلگت بلتستان میں واقع وادی ہنزہ جو اپنی خوبصورتی کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، ان دنوں کچھ مسائل کا شکار ہے۔ہنزہ، جسے مقامی افراد

کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے، کو شہری علاقوں میں رہائش پذیر افراد کی جانب سے چھٹیوں کے لیے ایک بہترین جگہ کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔تاہم وادی ہنزہ میں آلودگی کے مسائل اس وقت سامنے آئے جب حال ہی میں وہاں ایک میوزک فیسٹیول کا انعقاد ہوا تھا۔کینیڈین ولاگر روزی گیبریل اس وقت وادی ہنزہ میں ہیں اور کچھ مقامی افراد نے وہاں موجود کچرے اور آلودگی سے متعلق اپنے خدشات ان سے بیان کیے اور اْمید کا اظہار کیا کہ وہ ان کی مدد کے لیے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں گی۔اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر اور اسکرین شاٹس پر مشتمل ایک طویل پوسٹ شیئر کی اور اسے نارتھ کو صاف رکھیں کا نام دیا۔کینیڈین ولاگر کی پوسٹ میں میوزک فیسٹیول میں جانے والے افراد کی جانب سے آلودگی پھیلانے کی تصاویر اور مقامی افراد کے ساتھ گفتگو کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔مقامی افراد کی جانب سے سیاحوں کی جانب سے بیہودگی اور آلودگی پھیلانے کی شکایت کی گئی۔مقامی افراد کا کہنا تھا

کہ ان چیزوں کو فن و تفریح کی آڑ میں پھیلایا جارہا ہے اور انہیں اپنی اقدار کے متاثر ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔روزی گیبریل نے اس صورتحال پر اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا اور لکھا کہ بین الاقوامی سفر کے مواقع محدود ہونے کی وجہ سے لوگ شمالی علاقہ جات جانے پر مجبور

ہوئے ہیں لیکن وہ اپنے ساتھ برے رویے لارہے ہیں اور بہت زیادہ کچرا پھیلارہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے شمالی علاقوں کے سفر سے متعلق اپنا تجربہ بھی بیان کیا اور کہا کہ وہ مقامی سیاحوں سے پریشان ہوئی تھیں اور انہیں دیگر مقام تلاش کرنے پڑے تھے۔کینیڈین ولاگر نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ایک مشکل سال کے بعد لوگوں کو سفر کرنے اور خود کو وقت دینے کی ضرورت ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…