پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا سے متاثرہ شدید بیمار افراد کی جان بچانے کیلئے نیا علاج دریافت علاج پر کل خرچہ کتنا آئیگا؟مریضوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )ماہرین نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا نیا علاج دریافت کیا ہے جس سے شدید بیمار مریضوں کی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی ری جینرون کے ماہرین نے یہ علاج دریافت کیا جو کہ اگرچہ مہنگا ہے

تاہم اس سے کورونا سے شدید بیمار افراد کی جان بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔مونوکلونل اینٹی باڈی علاج صرف ان افراد پر آزمایا جاسکتا ہے جن کے جسم میں پہلے سے کورونا کے خلاف اینٹی باڈیز موجود نہ ہوں اور اس پر 2 لاکھ روپے سے 4 لاکھ روپے تک کا خرچہ آسکتاہے۔ٹرائلز کے دوران ثابت ہوا ہے کہ اسپتال میں کورونا سے شدید متاثرہ 3 میں سے ایک مریض کی جان نئے طریقہ علاج سے بچ سکتی ہے۔اس طریقہ علاج میں کورونا سے شدید متاثرہ افراد کے جسم میں وائرس کے نتیجے میں ہونے والی سوز ش کو روکنے کے بجائے وائرس کو ختم کرنے کے لیے طاقتور اینٹی باڈیز شامل کی جاتی ہیں ، اینٹی باڈیز کورونا وائرس کو قابو کرکے خلیوں کو متاثر کرنے اور ان کی نقل تیار کرنے سے روکتی ہیں۔ برطانیہ میں 10 ہزار سے زائد مریضوں پر ٹرائل کے دوران اس سے نہ صرف اموات میں کمی میں مدد ملی بلکہ مریضوں کو وینٹی لیٹر پر جانے سے بھی بچایا جاسکا۔اس سے قبل ماہرین نے کورونا کے علاج کے لیے اسٹیرائیڈز اور جوڑوں کے امراض میں استعمال ہونے والی دوا تجویز کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…