ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، ملیکہ بخاری کی بائیں آنکھ کا قرنیہ زخمی ، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملیکہ بخاری پر اپوزیشن حملے سے بائیں آنکھ کا قرنیہ زخمی ہوا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ڈاکٹر کے مطابق ملیکہ بخاری پر اپوزیشن کی جانب سے حملہ کے باعث ان کی بائیں آنکھ کا قرنیہ زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے لوگ ہے جو پوری قیادت سمیت ایسے حملوں اور رویوں کو پروان چڑھا رہے ہیں،خواتین کی عزت اور تقدس کا بھی انہیں کوئی خیال نہیں۔ ذرائع کے مطابق آنکھ کا قرنیہ زخمی ہونے کی وجہ سے ملیکہ بخاری کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ملیکہ بخاری زخمی ہوگئیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران وفاقی وزراء سمیت حکومتی ارکان نے ہنگامہ آرائی کی۔ وفاقی وزراء اور حکومتی ارکان شہباز شریف کی تقریر کے دوران بجٹ دستاویزات کو ڈیسک پر مارتے رہے، سیٹیاں بجائیں اور ہوٹنگ بھی کی۔اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایک دوسرے پر بجٹ کی کاپیاں ایک دوسرے پر پھینکی گئیں۔ اس دوران پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی ملیکہ بخاری چہرے پر کتاب لگنے سے زخمی ہوگئیں۔ اس کے علاوہ کتابیں اچھالنے کے عمل میں سیکیورٹی اسٹاف بھی زخمی ہو گیا اس حوالے سے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاکہ ملیکہ بخاری کی آنکھ پر بجٹ کی کتاب ماری گئی ہے جس سے ان کی آنکھ زخمی ہوگئی تاہم آنکھ کے ضائع ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ اراکین اسمبلی کو خواتین کی عزت اور آبرو کا بھی کوئی احساس نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…