کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال کے دوران پولیس تعلیم اورصحت کے شعبے میں 2600اسامیاں تخلیق کرکے سرکاری ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے دوران صوبے بھرمیں 50 ہزارسرکاری ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔سندھ حکومت نے نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں کراچی کی ترقی کے لیے
مختلف منصوبوں کے لیے 288.9 بلین روپے مختص کیے ہیں ، بجٹ دستاویز کے مطابق سندھ بجٹ میں کراچی کے لیے مختص منصوبوں کی لاگت 288.9 بلین روپے تک ہے ان منصوبوں میں ملیر ایکسپریس وے، کراچی حب واٹر کنال، TP-1 پرویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا قیام، اربن روڈ کی تعمیر کے لیے شروع کیے جانے والے اقدامات اور این ای ڈیNEDیونیورسٹی میں ٹیکنالوجی پارک کا قیام شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات اس بات کا عملی نمونہ ہیںکہ صوبائی حکومت کراچی کے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کوکتنی اہمیت دیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف منصوبے کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس وقت سالانہ ترقیاتی پرو گرام کے تحت 1072منصوبے ہیں جن کی مجموعی لاگت 991.7بلین روپے ہے اور اگلے مالیاتی سال2021-22میں اس کے لئے 109.36بلین روپے رکھے گئے ہیں۔کراچی میں 16پی پی پی موڈ منصوبے ہیں جن کی انداز لاگت 288.96بلین روپے ہے جن کا تعلق روڈ انفرا اسٹرکچر، پانی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبو ں سے ہے۔اس وقت کراچی میں 06منصوبے ایسے ہیں پچھلے سالو ں میں 436.68بلین رو پے کی لا گت سے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیا انفرا اسٹرکچر اور انوسٹمنٹ بینک کے مشترکہ تعا ون سے دستخط کئے گئے ہیں اگلے مالیاتی سال2021-22میں 39.619بلین روپے رکھے گئے ہیں۔مزید برآں کراچی ڈویژن کے لئے صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 266.15بلین روپے کی لاگت کے منصو بے رکھے گئے ہیں جو تکمیل کے مختلف مرا حل میں ہیں۔ اگلے مالیاتی سال 2021-22میں ان اسکیموں کے لئے61.94بلین روپے رکھے گئے ہیں۔ حکومت سندھ نے ورلڈ بنک کے تعاون سے Karachi Competitive and Livable City of Karachi (Click) منصوبہ شروع کیا ہے۔اس منصوبہ کے تحت نہ صرف حکومتی اقدامات میں بہتری لائی جائے گی بلکہ مقامی اداروں کو معاشی تعاون فراہم کرتے ہوئے میونسپل انفرا اسٹرکچر میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ کراچی کا انفرا اسٹرکچر پر مقامی اداروں کے ذریعے 20ارب روپے سے زیادہ خرچ کئے جائیں گے۔ اہم منصوبوں پر کام کرتے ہوئے جیسا کہ مچھلی چوک سے کنوپ تک 800ملین روپے کی لاگت سے سال 2021-22میں 6.5کلومیٹر روڈ تعمیر کیا جائے گا۔ اگلے مالی سال میں میونسپل انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لئے کراچی کی لوکل کونسلوں کو 5.2ارب روپے دیے جائیں گے