اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپیڈ سٹار شاہنواز دھانی نے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، وہاب ریاض، سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔میچ کے دوران ملتان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور زلمی کی 4 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ اسی کے ساتھ وہ 13 وکٹیں لے کر پی ایس ایل کے ٹاپ وکٹ ٹیکر بن چکے ہیں، ان کے بعد دوسرے نمبر پر شاہین آفریدی اور ساقب محمود 12 وکٹیں اور تیسرے نمبر پر وہاب ریاض 11 اور چوتھے پر حسن علی 10 وکٹیں لے چکے ہیں۔انہوں نے کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک اور روومن پاویل کی وکٹیں حاصل کی۔