منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

علیزے شاہ نے خود کو’ ‘بہادر پرندہ” قرار دیدیا

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘عہدِ وفا’ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے خود کو ‘بہادر پرندہ’ قرار دے دیا۔ہر گزرتے دن کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بننے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی معنی خیز پوسٹ سے

ناقدین کے منہ بند کردیے۔علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی پْراعتماد نظر آرہی ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ کے ہاتھ پر ‘پرندوں’ والا ٹیٹو بنا ہوا ہے۔اداکارہ نے تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ‘بہادر پرندے تنہا اْڑنے سے نہیں ڈرتے۔علیزے شاہ کی اس معنی خیز پوسٹ کو جہاں اْن کے ناقدین ناپسند کررہے ہیں تو وہیں اداکارہ کے مداحوں کی بڑی اْن کی پوسٹ لائک کرچکی ہے۔اب تک علیزے شاہ کی پوسٹ ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں ندا یاسر اور اْن کے شوہر یاسر نواز نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ندا سے سوال کیا تھا کہ ‘یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا نے کہا تھا کہ ‘بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اْن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی۔یاسر نواز نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا۔واضح رہے کہ علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ‘میرا دل میرا دشمن’ میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…