اسلام آ باد(آن لائن، این این آئی) حکومت کی جانب سے فائزر ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین وبائی امراض کا شکار مریضوں کو لگائی جائے گی، شہری فائزر ویکسین لگوانے کے لیے میڈیکل رپورٹس ساتھ لائیں۔ڈی ایچ او اسلامآباد کا کہنا تھا کہ فائزر ویکسین ایف 9 ماس ویکسینیشن سینٹر اسلام
پر دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فائزر ویکسین سے متعلق حکمت عملی تبدیل کردی تھی، حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے والے افراد، اسٹڈی، ورک ویزہ پر جانے والے کو فائزر ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا تھا کہ فائزرویکسین حجاج،دائمی امراض کے شکارافراد کولگائی جائیگی۔وزارت صحت کا کہنا تھا کہ فائزر کورونا ویکسین 15 مخصوص شہروں میں لگائی جائے گی اور ان 15 شہروں کے مخصوص ویکسی نیشن سینٹرپردستیاب ہو گی، مخصوص سینٹرپرخصوصی تربیت یافتہ عملہ فائزرویکسین لگائے گا۔ذرائع کے مطابق فائزرویکسین کے استعمال کیلئے ویکسی نیٹرز کی خصوصی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے،پاکستان کوکوویکس سے فائزر ویکسین کی 1لاکھ 620ڈوزملی ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ بیرون ملک جانیوالوں کیلئے آسٹرازنیکاویکسین دستیاب ہے، آسٹرازنیکا ویکسین سعودی عرب،یو اے ای سمیت یورپ میں تسلیم شدہ ہے۔دوسری جانب امریکی کمپنی موڈرنانے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اس نے تبوک فارماسوٹیکل کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس کے تحت امریکی کمپنی کی ویکسینز سعودی عرب میں تقسیم کی جائیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فائزر کی طرح موڈرنا کی ویکسی نیشن بھی کورونا کی علامات کے خلاف موثر ثابت ہوئی ہے۔ کمپنی کے
بیان کے مطابق امریکا میں اس کی ویکسی نیشن کی 12.4 کروڑ خوراکیں تقسیم ہو چکی ہیں۔موڈرنا ان تین ویکسی نیشنز میں سے ایک ہے جن کو امریکا میں ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بقریہ دو ویکسینز فائزر اور بائیو این ٹیک اور جانسن اینڈ جانسن کمپنی کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ہنگامی اجازت نامہ کسی بھی وقت منسوخ کیا جا سکتا ہے۔